عالمی یوم ِذہنی صحت پروگرام کا انعقاد:ذہنی صحت کے قوانین کا نفاذ صحیح ڈھنگ سے کرنا ضروری :منصف شیوکمار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th October 2017, 8:45 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:10/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)ذہنی صحت مندی کے قانون موجود رہنے کے باوجود ان قوانین کاٹھیک ٹھیک نفاذ نہیں ہورہاہے ،جس کی وجہ سے معاشرتی صحت غیر متوازن ہورہی ہے اگر صحت مندی کے قانون کو مناسب طورپر نافذ کرتے ہوئے سماجی صحت مندی کو تحفظ کرنے کی سنئیر سول جج شیوکمار بی نے اپیل کی ۔

وہ یہاں ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت ، ضلع قانونی خدمات بورڈ ، ضلع وکلاء تنظیم ، ضلعی محکمہ صحت عامہ ، روٹری کلب، باپوجی نرسنگ ودیا لیا، میڈیکل سائنس ادارے اور مختلف این جی اوز کے اشتراک سے منگل کو کاروار میں منعقدہ عالمی یومِ ذہنی صحت کا افتتاح کرنے کے بعد وہ خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ذہنی بیماروں کامناسب علاج کروایا جائے ، علاج کے بعد بھی مکمل صحت یابی تک ان کو علاج میں رہنا پڑتاہے، یہ سب قانون کے دائرے میں ہونے کی بات کہی۔

ضلع قانونی خدمات بورڈ کے ممبر سکریٹری ،سنئیر جج ٹی گوندیا نے حد سے زیادہ دباؤ ذہنی بیماری کا اہم وجہ سبب بتایا۔ اسی لئے روزانہ کی زندگی میں دباؤ کو کم کریں، کسی کام کو آگے نہ ڈالیں اسی وقت اس کام کو مکمل کرلیں تو صحت اچھی رہے گی۔ ذہنی بیمار کے ماہر ڈاکٹر سرویش کمار نے روزانہ پیش آنے والی پریشانیاں اور تکالیف ، غیر ضروری سوچ ، ذہنی دباؤ سے باہر نکلنے کے حل پر روشنی ڈالی۔ ضلع محکمہ صحت عامہ کے افسر جی این اشوک کمار نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ضلع وکلاء تنظیم کے صدر اُدیئے این نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ سول جج مہیش چندرکانت ، روٹری کلب صدر راجیش ورنیکر ، سی ایچ نائک وغیرہ موجودتھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...