کاروار:بچہ مزدوری کے ازالہ کے لئے ہم سب کم کس لیں : عالمی بچہ مزدوری پروگرام میں منصف دھارواڑکر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 12th June 2017, 9:32 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:12/جون (ایس اؤنیوز)ملک بھی آج بچہ مزدوری جاری رہنا بہت بڑے دکھ اور افسوس کی بات ہے ، بچہ مزدوری کے خاتمہ کے لئے ہم تمام کو متحدہ کوشش کرنے کی ضلع سول منصف اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کمیٹی کے صدر وٹھل دھارواڑکر نے عوام سے اپیل کی۔

وہ یہاں ضلع انتظامیہ ، ضلع بچہ مزدوری انسداد منصوبہ سوسائٹی ، ضلع قانونی خدمات بورڈ ، وکلاء تنظیم اور دیگر اداروں کے اشتراک سے منعقدہ عالمی بچہ مزدور مخالف دن کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوںنے کہاکہ اکثر موقعوں پر والدین غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کے بجائے مزدور ی پر لگا دیتے ہیں، جس سے بچہ کا نہ صرف بچپن چھن جاتاہے بلکہ وہ بچہ تعلیم سے بھی محروم ہوجاتاہے۔ انہیں بچہ مزدور بنانے کے بجائے بہترین تعلیم سے آراستہ کرکے سماج کا ایک بہترین شہری بنانا والدین کی اہم ذمہ داری ہے ۔18سال سے کم عمر کے بچے جہاں کہیں مزدوری کرتے پائے جاتے ہیں ان کے والدین سے ملاقات کرکے انہیں بچوں کی تعلیم کی طرف توجہ دلانےکی کوشش کرنی چاہئے۔ سنئیر سول جج اور ضلع قانونی خدمات بورڈ کے ممبر سکریٹری ٹی گووندیا نے افتتاحی کلمات پیش کرتے ہوئے 14سال تک تعلیم حاصل کرنا بچوں کا حق ہونے کی بات کہی۔ بچے ملک کی دولت ہیں ، انہیں ہوٹلوں ، کارخانوں میں مزدور نہ بنائیں بلکہ بہتر افسر بنانےکی اپیل کی۔ وکیل راجیشوری نائک نے بچہ مزدوری کے متعلق مختلف منصوبہ جات پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنا مقالہ پیش کیا۔ ضلع مزدور افسر ترنم بنگالی نے استقبال کیا۔ مزدور سوسائٹی کے منصوبہ جات افسر کرکپا میٹی نے نظامت کی۔ کے ڈی ڈی سی کے ڈائرکٹر فادر ایمبروس فرنانڈیز، کاروار ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ سنگھ کے صدر شیام سندر بسرور وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔