کاروار:نوجوانوں کو بری راہ پر لے جانے والی شراب دکان نہیں چاہئے : دیہی خواتین کا ڈی سی سے پرزور مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th June 2017, 9:53 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:28/جون (ایس اؤنیوز)ضلع میں شراب پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ لے کر کئی مقامات پر وقفہ وقفہ سے احتجاج اور ڈی سی سمیت اعلیٰ افسران کو میمورنڈم دینےکا سلسلہ جاری ہے۔ خاص کر اس معاملے میں خواتین بڑھ چڑھ کر شریک ہونا بہتر سماج کے لئے خوش آئند بات ہے۔ اسی کے تحت کاروار تعلقہ ملاپور دیہات کی خواتین نے منگل کو ضلع ڈپٹی کمشنر سے ملاقات کرتے ہوئے دیہات میں شراب کی دکان (بار) کو منظوری دینے کا مطالبہ لےکر میمورنڈم سونپا۔

میمورنڈم میں خواتین کی طرف سے تحریر کیا گیا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ملاپور دیہات میں شراب کی دکان کے لئے ایکسائز محکمہ کی طرف سے منظوری دی گئی ہے، جس کی ہم سخت مخالفت کرتے ہیں۔ ہماری دیہات گزشتہ 12 سال سے غیرقانونی شراب سمیت کھلی شراب کی فروخت کاری سے دور ہے ہم اس سے نجات پاچکے ہیں، دیہی عوام نے متحدہ طورپر شراب کے خلاف جدوجہد کا پھل ہے کہ وہاں کے نوجوان بری عادتوں سے بچے ہوئے ہیں۔ شراب سے پاک دیہات ملاپور میں شراب کی دکان کھل جاتی ہے تو یہاں کےنوجوان دوبارہ بری عادتوں میں ملوث ہونگے اور ہم خو د نوجوانوں کو برائی کا راستہ کھولنے کے برابرہوگا۔ اسی لئے کسی حال میں شراب کی دکان کو منظوری نہ دیں۔ ہماری جدوجہد اور درخواست کے بعد بھی منظوری دی گئی تو سخت احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے۔

ڈی سی کو میمورنڈ م دینے کے بعد ملاپور دیہات کی خواتین نے رکن اسمبلی ستیش سئیل سے بھی ملاقات کرتے ہوئے شراب کی دکان کو منظوری نہ دینےکا مطالبہ لے کر درخواست سونپی۔ اس موقع پر کانگریس لیڈران اشوک نائک، کے شمبھو شٹی وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...