اترکنڑاضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹر لسٹ کی تجدیدکاری : عوام ناموں کے اندراج، پتہ تبدیلی وغیرہ کے متعلق جانکاری دیں: ڈی سی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th November 2018, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:5؍نومبر (ایس او نیوز) 2019کے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر رائے دہندگان کی فہرست(ووٹر لسٹ) کی تجدیدکاری ضلع کے تمام تعلقہ جات میں کی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں بی ایل اؤ گھر گھر پہنچ کر ووٹروں کی مفصل جانکاری لے رہے  ہیں۔ اس سلسلے میں ہر ایک شہری ان سے بھرپور تعاون کرنےکی ضلع ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کی ہے۔

ڈی سی نے عوام سے کہا ہے کہ بی ایل اؤ جب گھر پر پہنچیں تو ان کو پوری معلومات دیں ۔ شادی، تعلیم ، روزگار کے لئے  شہر سے منتقل ہونے  والے رائے دہندگان کے متعلق  بھی جانکاری دینے کی بات کہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ فہرست میں ناموں کی ترمیم، حذف واضافہ ، پتہ کی تبدیلی ، ناموں کا اندراج و اخراج جیسے کئی کاموں کو انجام دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں فارم نمبر 7پُر کرکے سونپنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے عوام سے کہاکہ جولوگ ضلع سے باہر چلے گئے ہیں ان کے نام خارج کرنے کہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...