محکمہ سیاحت کے زیراہتمام بے روزگاروں کو سیاحتی ٹیکسی خریدنے تعاون :اقلیتی ، پسماندہ ذات وطبقات کے امیدوار توجہ دیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2017, 6:39 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:9/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)محکمہ سیاحت کی طرف سے ضلع کے اقلیتی ، پسماندہ ذات اور طبقات، درج فہرست ذات اورطبقات سے تعلق رکھنے والے بے روزگاروں کو تعاون کے ساتھ سیاحتی ٹیکسی تقسیم کے لئے عرضیاں مطلوب ہیں۔

سال 2017-2018محکمہ سیاحت کی جانب سے ایس سی ، ایس ٹی /ٹی ایس پی منصوبہ جات کے تحت خود کار ورزگار اختیارکرنے کے لئے اہل اسامیوں سے عرضیاں مطلوب ہیں۔ اہل اسامیوں میں اقلیتوں اور پسماندہ ذات کے 33، 21ایس سی اور 08ایس ٹی بے روزگاروں کو سیاحتی ٹیکسی خریدنے کے لئے محکمہ کی طرف سے 3،00،000لاکھ روپئے کا تعاون دیاجائے گا۔ درخواست گزاروں کے لئے 08نومبر 2017کی شام 5بجے تک محکمہ سیاحت کے دفتر میں عرضی سونپنے کی آخری تاریخ ہے۔

مستفیدین کو 5فی صد رقم ادا کرنی ہے ، بقیہ رقم بینک کے ذریعے بطور قرض فراہم کی جائے گی ۔ امیدوار کو 10ویں جماعت میں کامیاب ہونا ہے ، 20سے 40سال کی عمر ہو۔ اہلیت، ضروری دستاویزات اور شرائط کے مطابق عرضی فارم پُر کرکے دونقول کے ساتھ سونپنے کی محکمہ کے نائب ڈائرکٹر کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...