کاروار: مندر انتظامیہ کمیٹیوں نے مندر حساب کتاب کی آڈٹ رپورٹ ڈی سی کو نہیں سونپی:7سالوں میں 1618.39 لاکھ روپئے منظور

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th October 2017, 8:49 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:7/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)گذشتہ 7سالوں سے اترکنڑا ضلع کے مختلف مندروں کو ریاست کے مجرائی محکمہ کی طرف سے عام منصوبے کے تحت 1618.39لاکھ روپئے کی امداد منظور کی گئی ہے مگر قانون کے مطابق ان میں سے کسی مندر نے بھی ضلع انتظامیہ کو مندروں کے اخراجات کے حساب کتاب کی آڈٹ رپورٹ نہیں سونپے جانےپر تعجب کا اظہار کیا جارہاہے۔

مندروں کے حساب کتاب کو شفاف رکھنے کی نظر سے مندروں کے جمع خرچ کی رپورٹ ضلع ڈپٹی کمشنر کو نہیں سونپے جانے سے عوامی سطح پر تعجب کا اظہار کیا جارہاہے جب کہ ضلع میں ضلع دھارمک پریشد کی طرف سے مندروں کے لئے انتظامی امور کی کمیٹی تشکیل دئیے جانے پر برہمی کااظہار کیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ اترکنڑا ضلع کی کل 662منادر مجرائی محکمہ کی فہرست میں درج ہیں۔

گذشتہ 7سالوں میں مجرائی محکمہ کی زیر نگرانی والی کل 612مندروں کو مجرائی محکمہ کی طرف سے 1618.39لاکھ روپئے بطور امداد جاری کئے گئے ہیں۔ جس میں 1509.89لاکھ روپئے خرچ کئے جاچکے ہیں ۔ سال 2017-2018کے تحت منظور شدہ 108.50لاکھ روپئے کی امداد باقی ہے۔ یہاں مندروں کو کن ذرائع اور وسائل سے آمدنی ہوئی ہے، کن مدات پر خرچ کیا گیا ہے اس کی آڈٹ رپورٹ ڈی سی کو سونپنے کی بات قانون میں کہی گئی ہے۔ اس کے باوجود کسی مندر نے بھی کوئی رپورٹ نہیں سونپی ہے۔ شفافیت اور عوامی جانکاری کے لئے ریاستی کی رئیس مندر سبرامنیا مندر کمیٹی اپنی آڈٹ رپورٹ کی تفصیلات ویب سائٹ پر شائع کرتی ہے، لیکن ضلع کی ایک بھی مندر انتظامیہ کی طرف سے آڈٹ رپورٹ نہیں دئیے جانے پر تعجب کااظہار کیا جارہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔