ضلع اُترکنڑا میں 2اپریل سے پلس پولیو مہم کا آغاز: مہم کو کامیاب بنانے ڈپٹ کمشنر ایس ایس نکول کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th March 2017, 1:01 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:24/مارچ(ایس اؤ نیوز)ضلع اترکنڑا میں پلس پولیو مہم کے پہلے مرحلے کا آغاز 2اپریل سے اور دوسرے مرحلے کا 30اپریل سے ہونے جارہاہے مہم کوکامیاب بنانے کے لئے روٹری کلب، لائنس کلب سمیت تمام تنظیمیں ، ادارے اور دیگر محکمہ جات کے تعاون لیا جائے گا۔ محکمہ صحت عامہ کی طرف سے 5سال سے چھوٹے تمام بچوں کو پلس پولیو کا انجکشن دینے کے لئے اقدام کرنے کی ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے ہدایات دیں۔

ضلعی سطح کے پلس پولیو جاری کمیٹی میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے ڈی سی نے کہاکہ مقامی عوامی نمائندے اور گاؤں کے ذمہ داروں کو اعتماد میں لے کر بچو ں کو انجکشن دلواسکتے ہیں۔ مہم کے دوران بس اسٹانڈ، عوامی جگہوں پر بھی پولیو مراکز قائم کرسکتے ہیں اور دوسرے دن بھی گھر گھر پہنچ کر جن بچوں کو انجکشن نہیں دیا گیا ہے ان کی نشاندہی کرکے انجکشن دینے کی بات کہی۔

ضلعی صحت عامہ محکمہ کے ڈاکٹر شرد نایک نے میٹنگ میں بتایا کہ ضلع میں کل 110038بچوں کو انجکشن لگواناطئے کیا گیا ہے۔ دیہی علاقوں میں 78376اور شہری علاقوں میں 31662بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ محکمہ کی طرف سے 53 سواریاں اور 22اسکول کی سواریوں کا انتظام کیا گیا ہے ، بقیہ سواریوں کو دیگر محکمہ جات کے تعاون سے فراہم کرنے کی بات کہی۔ ڈی سی نے صحت عامہ کے تمام فسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ والدین اپنے بچوں کو انجکشن لگوا کر موذی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کے سلسلے میں بیداری جاتھا نکال کر پلس پولیو کے متعلق بیداری پیدا کرتے ہوئے ضلع میں مہم کو کامیاب بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...