کاروار : یکم نومبر کے کنڑا راجیوتسوا پروگرام میں سرکاری افسران اور عملہ کی حاضری لازمی : ضلع ڈی سی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th October 2018, 9:08 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:16/اکتوبر(ایس اؤ نیوز) یکم نومبر کو منائےجانے والے ریاستی تہوار ’’کنڑا راجیوتسوا‘‘  ضلعی سطح پر کاروار میں منعقد ہونے والے پروگرام میں کاروار کے تمام سرکاری عملہ لازمی طورپر شریک ہونے کی ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے ہدایات جاری کی ہیں۔

ضلع ڈی سی دفتر میں منگل کو 63ویں کنڑا راجیوتسوا منانے کے متعلق منعقد ہوئی پیشگی میٹنگ میں کہاکہ راجیوتسوا کے پروگرام میں سرکاری افسران اورعملہ لازمی طورپر شریک رہے  اور اسی دن شام کو اپنی حاضر ی سند کو اپنے پاس سونپنے کی کڑک ہدایت ضلع انتظامیہ کی طرف سے منعقد کئے جانے والے دی۔ یوم ِ آزادی، یومِ جمہوریہ اور کنڑا راجیوتسوا  اہم پروگرام ہیں، ان پروگراموں میں سرکاری افسران  اور عملہ کا غیر حاضر رہنا صحیح نہیں ہے۔ مجھے نوٹس جاری کرنے کی زحمت نہ دینے کی اپیل کی۔ صبح 8بجے ڈی سی دفتر سے کنڑامبے رتھ کو ضلع نگراں کار وزیر پوجا کرنے کے بعد شہر میں اس کا جلوس ہوگا۔جلوس میں سرکاری محکمہ جات اپنے محکمہ جات کے ترقی جات منصوبوں کی نمائشی تصویروں کے ساتھ شریک ہونگے۔ نمائشی تصویریں صرف فلکس کے ذریعے سجانے کے بجائے انوکھے انداز میں تشکیل دینے کی ڈی سی نے اپیل کی۔ اس کے علاوہ شہر کی تمام سرکاری دفاتر اور اہم سرکلس کو بجلی قمقموں سے سجانے  کی بات کہی۔ پولس میدان میں ضلع نگراں کاروزیر ٹھیک 9بجے پرچم کشائی کریں گےاور ضوابط کے مطابق کارروائی انجام دی جائے گی۔ میٹنگ میں ضلع پنچایت ایگزکیٹیو افسر ایم روشن ، ایڈیشنل ایس پی گوپال بیاکوڈ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔