کاروارمیں تاجروں کے سخت اعتراض کے باوجود مچھلی مارکیٹ سمیت دیگر خستہ حال عمارتوں کا انہدام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 24th April 2017, 9:14 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:24/اپریل(ایس اؤنیوز) شہر کی پرانی بوسیدہ مچھلی مارکیٹ اور اس کے آس پاس کی خستہ حال عمارتوں کو بلدیہ افسران نے پیر کی صبح کارروائی کرتے ہوئے منہدم کیا۔

مچھلی مارکیٹ، مٹن مارکیٹ اور ترکاری مارکیٹ کو لے کر بلدیہ نے فیصلہ لیا تھا کہ متعلقہ عمارتوں سمیت علاقہ کی بلدیہ ملکیت والی تمام خستہ حال عمارتوں کو منہدم کرکے کروڑوں کی لاگت سے تجارتی کامپلکس تعمیر کی جائے، جس کے تحت بلدیہ نے مچھلی مارکیٹ سمیت علاقہ کی عمارتوں کو منہدم کرنے آگے بڑھے تو بیوپاریوں نے سخت اعتراض جتاتے ہوئے اس کی مخالفت میں عدالت سے امتناعی حکم لایا تھا۔ عدالت کے اسٹے آرڈر کی مدت ختم ہوتے ہی بلدیہ افسران پیر کی صبح مارکیٹ پہنچ کر انہدامی کارروائی کی تیار ی کرنےلگے تو بیوپاریوں نے مخالفت کرتے ہوئے کارروائی کو روکنے کی کوشش کی۔ اس وقت کچھ دیر کے لئے ماحول کشیدہ ہوگیا تھا حالات کے مدنظر بلدیہ افسران نے پولس سکیورٹی کو لے کر تاجروں کے سخت اعتراض کے باوجود اپنی انہدامی کارروائی انجام دی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...