کاروار: خود کشی کئے کسانوں کے بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کریں : ترقی جائزہ میٹنگ میں ڈی سی نکول

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2019, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:11؍جنوری (ایس او نیوز)مختلف وجوہات کی بنا پر خود کشی کئے ضلعی کسانوں کے متاثرہ خاندانوں کے گھر خود ملاقات کرتے ہوئے ان کے بچوں کی تعلیم کا انتظام کرنے ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے محکمہ زراعت کے جوائنٹ کمشنر کو ہدایات دیں۔

اترکنڑا ضلع کے مختلف محکمہ جات کی ترقی جائزہ میٹنگ میں ڈی سی نکول نے کسانوں کی خود کشی کے متعلق جانکاری حاصل کرنے کے  بعد افسران سے کہاکہ وہ متاثرہ کسانوں کے گھر خود ملاقات کریں ان کے حالات کا جائزہ لیں اور ان کے بچوں کی تعلیم کے لئے سہولیات فراہم کریں خاص کر اقامتی اسکولوں میں داخلے کے لئے سہولت مہیا کرنے کی ہدایات دیں۔

گزشتہ تین برسوں میں اترکنڑا ضلع میں 6کسانوں نے خود کشی کی ہے جن میں دو معاملات کو منظور کیاگیا ہے ان میں سے ایک کو 5لاکھ روپئے معاوضہ ادا کئے جانے کی جانکاری دی گئی ۔ ڈی سی نے کہاکہ اگلے 15دنوں میں اس تعلق سے مکمل جانکاری روانہ کرنے کی بات کہی۔ میٹنگ میں محکمہ زراعت کے جوائنٹ کمشنر نے بتایاکہ ضلع میں اچانک موت کا شکار ہونے کے کل 27 معاملات   پیش آئے ہیں۔ جن میں سے 16متاثرین کو ایک ایک لاکھ روپئے معاوضہ ادا کیاگیا ہے اس کے علاوہ پردھان منتری کرشی سنچیا منصوبے کے تحت 96فی صد کارکردگی اور فصل کے نقصانات کے متعلق جانکاری دی ۔  سماجی فلاح وبہبودی، پسماندہ طبقات، پچھڑی ذات، اقلیتی وغیرہ کے مختلف محکمہ جات نے بھی کارکردگی کی جانکاری دی۔ میٹنگ میں ضلع پنچایت سی ای اؤ محمدروشن، ایس پی ونایک پاٹل ، اپر ڈی سی ڈاکٹر سریش اٹنال ، آئی اے ایس پروبیشنری دلیش وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...