کاروار میں کراولی میراتھن کا تین زمروں میں مقابلہ : سائمن اور ارچنا اول

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th December 2018, 8:36 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:10؍ڈسمبر (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع میں ہرسال منائے والے’ کروالی اتسوا‘کی مناسبت سے اتوار11ڈسمبر 2018 کو ساحل ِ سمندر رابندر ناتھ ٹیگور بیچ پر منعقدہ ’’کروالی رن میاراتھان‘‘(21کلو میٹر) کے مردوں کے زمرے میں سوڈان کے سائمن   اور خواتین کے زمرے  میں میسور کی ارچنا  نے وال مقام حاصل کیا ہے۔

مردوں کے میاراتھان میں کنیا کے پیٹر دوم اور بنگلورو کے ننجڈپا سوم مقام پایا تو خواتین میں کاروار کی میگھا دوم اور کینیا کی ناؤومی سوم مقام حاصل کیا ہے۔ میاراتھان میں اول مقام حاصل کرنے والوں کو 30ہزار روپئے ، دوم 20ہزارروپئے اور سوم کو  15ہزار روپیوں کے نقد چک مع ٹرافی سے نوازا گیا ۔ آدتیا برلا گراثیم انڈسٹریز کی اسپانسرشپ میں منعقدہ میاراتھا ن تین الگ الگ زمروں میں تقسیم کیاگیا تھا۔ 21کلومیٹر، 10کلومیٹر اور 3کلومیٹر فاصلے کا مقابلہ ہوا۔

10کلومیٹر دوری مقابلے کے مردوں کے زمرے میں ایتھوپیا کے اسحق اول، کینیا کے مارٹن دوم اور کاروار کے شیواجی سوم تو خواتین کے زمرے میں کاروار کی پرشیلا اول، بنگلورو کی شالنی دوم اور بنگلورو کی شانتنی سوم مقام حاصل کرتے ہوئے بالترتیب 20ہزار روپئے ، 15ہزار روپئے اور 10ہزاروپیوں کا نقد  چک مع ٹرافی کا  انعام جیتا۔ 3کلومیٹر دوری مقابلے  میں کاروار کی فیروزہ ، بھوانی ،پرنسپل آدتیا،شیوناگ، گبش کو 1000ہزاروپئے کا گفٹ بطور انعام دیا گیا۔

میاراتھان  مقابلے میں حصہ لینے کے لئے 1200سے زائد کھلاڑیوں نے اپنا نام درج کروایا تھا۔ قریب 300مساہمین نے میاراتھان میں شریک ہوکر اپنے کھیل جذبات کا مظاہرہ کیا۔ میاراتھان میں شریک ہوئے تمام مساہمین کو ٹی شرٹ دی گئی تھی۔ کئیگا اٹومک پلانٹ کے قریب 300افراد کی ٹیم دوڑ میں شریک تھی۔

اترکنڑا ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے میاراتھان کا افتتاح کرنےکے بعد خطاب کیا۔ آدتیا برلا گراثیم انڈسٹریز کے زونل مینجر پی بی دکشھت،کئیگا پاور پلانٹ کے افسر ایم شیشیا، بحریہ فوج ،کرناٹکا فلاگ افسر( ایف اوکے )کے جے کمار، ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول ، ضلع پنچایت ایگزکیٹیو افسر محمد روشن اور رکن اسمبلی روپالی نائک موجود تھے۔ بنگلورو بلس کبڈی ٹیم کے کوچ بی سی رمیش نے افتتاحی تقریب  میں شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...