کاروار:تیار کھڑی دھان کی فصل موسلادھار بارش کی نذر: کسان حیران وپریشان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th October 2017, 8:43 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:16/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)عین فصل کاٹنے کے وقت ہی پچھلے دو دنوں سے برس رہی زوردار بارش سے جہاں عوام خوف زدہ ہیں وہیں کسانوں کے لئے رحمت کے مساوی بارش سے کافی نقصان کا خطرہ محسوس کیا جارہاہے۔ موسلا دھار بارش سے دھان کی فصل کو کافی نقصان ہونےکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

تعلقہ کے بینگا، توڈور، آمدلی ، مدگا سمیت کئی دیہات کے نشیبی علاقے آب دوز ہوگئے ہیں اورفصل کو گھر لانےکے انتظارمیں رہنے والے کسان اچانک برستی ہوئی بارش سے فصل کی بربادی سے کنگال ہوگئےہیں۔ آمدلی کا اہم نالے کے کنارے والی حد ٹوٹ جانےسے بالےراشی کے تھاکوگوڈا کا کھیت پوری طرح جل تھل ہوگیاہے۔ صرف 15دنوں کے بعد کسان فصل کاٹ کر گھر لےجانےکی خوشی میں تھے۔

پہاڑوں سے بہنے والا بارش کا پانی نالے کے ذریعے سمندر میں جاملتاہے۔ لیکن نالے کی طغیانی سے پانی راہ بدلنے کے اندیشے تھے اور پانی رہائشی اور زرعی علاقوں کے اندر گھسنے کا خطرہ تھا سب کچھ پتہ ہونے کے باوجود پنچایت کی جانب سے کوئی تحفظاتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں۔ دیہی عوام نے ہی اپنی حفاظت کے لئے تعمیر کردہ عارضی دیوار موسلا دھار کی مار سے منہدم ہوگئی ہے۔ یہ ہرسال کا روناہے، مسئلے کو لے کر کئی مرتبہ پنچایت سے درخواست کی گئی لیکن کوئی کام نہیں ہونے کی مکینوں کی شکایت کی ہے۔

نقصانات کے متعلق مقامی تحصیلدار جی این نائک نے کہاکہ بارش سےہونے والے نقصانات کا جائزہ لیاجارہاہے، دھان کے کھیتوں میں پانی گھسنے سے کافی نقصان ہونے کا پتہ چلاہے ، حالات کا پورا معائنہ کرنےکے بعد اگلاقدم اٹھانے کی بات کہی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...