کاروار:ضلع کے خشک زدہ تعلقہ جات کے لئے 5.70کروڑ روپئے منظور : کے ڈی پی کی سہ ماہی میٹنگ میں نگراں کار وزیر

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd February 2017, 1:04 AM | ساحلی خبریں |

کاروار:21/فروری    (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع کے 7تعلقہ جات کو حکومت نے خشک سالی سےمتاثرہ قرار دیا ہے اور خشک سالی کاموں کے لئے 5.70 کروڑ روپئے منظور کئے ہیں۔ اس بات کی جانکاری ضلع نگراں کار وزیر آر وی دیش پانڈے نے دی۔ وہ پیر کو منعقدہ سہ ماہی کے ڈی پی میٹنگ میں ضلع کی خشک سالی اور اس کے منسلک کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے  متعلقہ جانکاری دے رہے تھے ۔ میٹنگ میں موصوف وزیر نے کہاکہ ضلع کے بعض مقامات پر پینے کے پانی کے لئے مسائل پیدا ہونا شروع ہوچکے ہیں، اندازہ ہے کہ اس مرتبہ موسم گرما میں حالات مزید بگڑسکتے ہیں، جس کا سامنا کرنے کے لئے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ ہلیال ، سداپور، یلاپور ، منڈگوڈ، بھٹکل ، ہوناور اور جوئیڈا تعلقہ جات کو خشک سالی سے متاثرہ تعلقہ جات قرار دیا گیا ہے۔

دیش پانڈے نے کہا کہ خشک زد ہ متاثرہ تعلقہ جات میں امدادی کاموں کے لئے فنڈ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہرایک تحصیلدار کو فوری کاموں کو انجام دینے کے لئے 20سے 30لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں۔ خشک زدہ فی تعلقہ کو 60لاکھ روپئے کی منظور ی دی گئی ہے۔ بقیہ تعلقہ جات میں پینے کا پانی ، مویشیوں کے لئے چارہ وغیرہ سپلائی کرنے کے لئے 40لاکھ روپئےکی امداد دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع ڈی سی کے اکاؤنٹ میں پینے کے پانی کے کاموں کو انجام دینے کے لئے مزید 1.60کروڑروپئے اور چارہ سپلائی کے لئے 80لاکھ روپئے سمیت کل 3.60کروڑروپئے جمع کئے گئے ہیں۔ پینے کے پانی کے کاموں کو انجام دینے کے لئے ضلع پنچایت کی جانب سے 3.20کروڑ روپئے کی پیش کش قبول کرلی گئی ہے۔ چارہ کی کہیں بھی کوئی کمی نہ ہونے پائے، اس بات کا خیال رکھا جائے گا۔

دیش پانڈے نے خشک زدہ کاموں کے متعلق غفلت برتنے پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ ہر سطح کے افسران دیہاتوں کا مسلسل دورہ کرتے ہوئے پینے کے پانی اور چارہ کے متعلق جانکاری لیتے رہیں، تمام دفاتر میں فوری توجہ مراکز قائم کریں۔  اس موقع پر ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، رکن اسمبلی ستیش سئیل، شیورام ہیبار، منکال وئیدیا، شاردا شٹی ، نائب صدر سنتوش رینکے ، ڈی سی نکول ایس ایس، ضلع پنچایت چیف ایگزکیٹیو آفیسر ایل چندرشیکھر نایک ، ایس پی ونایک پاٹل موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...