کاروار: ضلعی سطح کے یوتھ فیسٹول کا منظم انداز میں اہتمام کرنے چیف ایگزی کوٹیو آفسرمحمدر وشن کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th December 2018, 7:56 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:11؍ڈسمبر (ایس او نیوز)جنوری کے پہلےہفتہ میں منائے جارہے ضلعی سطح کے یوتھ فیسٹول کو بہت ہی منظم انداز میں اہتمام کئے جانےکے متعلق ضلع پنچایت ایگزیکٹیو آفیسر محمد روشن نے افسران کو ہدایات دیں۔

منگل کو ضلع پنچایت سبھا بھون میں منعقد ہوئی ضلعی سطح کی یوتھ فیسٹول پیشگی میٹنگ کی صدارت کرتےہوئے انہوں نے بتایا کہ تعلقہ کے آمدلی پی یوکالج کے صحن میں یوتھ فیسٹول منایا جائے گا۔ فیسٹول کے تمام پروگرام پوری طرح منظم اور نظم و ضبط سے ہوں۔ مندوبین کو خاص کر نوجوانوں کو لذیذ اور پاکیزہ غذا کا انتظام کریں ، صاف شفاف پینے کاپانی مہیا کرایا جائے۔

یوتھ فیسٹول کے دعوت ناموں کو لے کر انہوں نےکہاکہ پروٹوکول کے مطابق تمام مہمانوں کو دعوت دیں اور مقابلہ جات میں حصہ لینے والے فنکاروں کو اول ، دوم اور سوم کے طورپر نقد  اور  تشجیعی انعامات کے علاوہ تمام شرکاء  کو سند بھی دی جائے۔

انہوں نے آفسران سے کہا کہ یوتھ فیسٹول چونکہ دو دنوں پر مشتمل ہوگااس لئے  مناسب رہائشی انتظام بھی کیا جائے اور پیارا میڈیکل ٹیم کی حاضری کو یقینی بنائیں اس کے ساتھ ساتھ اہم اور ضروری ہے کہ خواتین مساہمین کے لئے بہتر سکیورٹی فراہم کرتے ہوئے فیسٹول کو کامیاب بنائیں۔ میٹنگ میں تعلیمات عامہ کے نائب ڈائرکٹر، محکمہ یوتھ کے معاون ڈائرکٹراور ضلع و تعلقہ یوتھ محاذوں کے عہدیداران شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...