اترکنڑا ضلع کے شراوتی علاقے میں مسلسل بارش : سیلاب کا خطرہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st August 2018, 9:20 PM | ساحلی خبریں |

کاروار  :یکم اگست (ایس اؤ نیوز) اترکنڑا ضلع میں گذشتہ 24گھنٹوں میں کل 73.3ملی میٹر بارش کی پیمائش کی گئی ہے۔ اگست کے مہینےمیں  شرح کے مطابق بارش کی پیمائش 609ملی میٹر ہے  جب کہ اب تک 6.7بارش ہوئی ہے۔پچھلے 24گھنٹوں میں ضلع میں سب سے زیادہ سداپور میں 16.8 م م اور بھٹکل میں سب سے کم  0م م بارش ہونے کی جانکاری محکمہ موسمیات سے دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے جانکاری دی ہے کہ شراوتی علاقوں میں مسلسل بار ش برسنے کی وجہ سے سے  لنگن مکی ڈیم کی طرف بے تحاشہ پانی کا بہاؤ ہورہاہے۔ جب لنگن مکی ڈیم میں پانی ذخیرہ کی سطح 1819فٹ اونچائی  ہے ۔ تو 31جولائی کو ڈیم میں پانی کی سطح 1806.95فٹ تھا۔ اندرونی بہاؤ کی پیمائش 12691کیوسکس لگائی گئی ہے۔ اسی طرح پانی کا بہاؤ جاری رہا تو ڈیم میں پانی ذخیرے کی جو سطح ہے وہ جلد بھر جائے گی۔ اسی لئے ڈیم کے تحفظ کی خاطر ڈیم میں جمع ہونے والے پانی کو کسی بھی وقت باہر چھوڑا جائے گا۔ ڈیم کنارے اور شراوتی کے ساحل پر رہائش اختیار کئے ہوئے مکینوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کے ساتھ محفوظ مقامات پر منتقل ہوجائیں۔ اسی طرح  محکمہ بجلی کے افسران نے اپیل کی ہے کہ بارش کے موسم میں ڈیم کے نشیبی علاقے میں کشتیوں کی سواری ، ماہی گیری اور دیگر سرگرمیاں انجام نہ دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...