6 دہائیوں تک تمل سیاست پر راج کرنے والے تمل ناڈو کے سابق وزیر اعلی کروناندھی چل بسے

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 7th August 2018, 11:39 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

چینائی  7/اگست (ایس او نیوز) ہندوستان کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے جنوبی ہند کے عظیم رہنمااور ڈی ایم کے سربراہ ڈاکٹر ایم کروناندھی کا طویل علالت کے بعد چنئی کے کاویری اسپتال میں انتقال ہوگیا، ان کی عمر 94برس تھی۔

کاویری اسپتال کی طرف سے جاری بیان کے مطابق  کروناندھی نے آج منگل شام 6بج کر 10 منٹ بر آخری سانس لی۔ وہ کافی دنوں سے علیل تھے اور حالت بگڑنے پر انہیں28 جولائی کو اسپتال میں داخل کرایا گیاتھا۔

ان کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی پوری ریاست میں غم کی لہر دوڑ گئی۔ کل رات ان کی حالت نازک ہونے کے بعد ہی بڑی تعداد میں لوگ اسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے تھے اور آج شام یہاں لوگوں کا زبردست ہجوم تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی ،  صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند ،مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت کئی رہنمائوں نے ان کے اتنقال پر رنج و غم کا اظہار کیا۔

مشہور فلمی اداکار کمل ہاسن نے کروناندھی کی موت کو انتہائی تکلیف دہ بتایا۔انہوں نےکہا کہ کروناندھی  سیاسی رہنما کے ساتھ ساتھ بہترین قلمکار بھی تھے۔ان کی رہائش پرپارٹی کے حامیوں اور ان کے مداحوں کی زبردست بھیڑ جمع تھی جس کے پیش نظر رپیڈ ایکشن فورس تعینات کردی گئی۔

 تازہ اطلاعات کے مطابق کرناٹک کی ریاستی ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے فی الحال تمل ناڈو  کیلئے اپنی خدمات  بند کر دی۔کانگریس نے اپنے ٹوئٹر پر کروناندھی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کےسیاسی کارناموں کو یاد کیا۔ کانگریس نے کروناندھی کو ڈائنامک لیڈر قرار دیتے ہوئے کہاکہ وہ جمہوریت کے حقیقی علمبردار تھے۔ کانگریس نے لکھا ہے کہ کروناندھی نے تمل ناڈو اور ملک کے لیے جو کچھ کیا ہے اسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت، کانگریس سینئر لیڈر سی پی جوشی، مشہور و معروف اداکار رجنی کانت اور ہندوستان کے سابق کرکٹر ویریندر سہواگ نے ٹوئٹ کے ذریعہ اظہار افسوس کرتےہوئےڈاکٹرکروناندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔کروناندھی کے جسد خاکی کو ان کی رہائش گوپال پورم لے جایا جائے گاجہاں عوام کے دیدار کیلئے راجہ جی ہال میں رکھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کل شام ان کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔ یہ رسومات چنئی کے مرینا بیچ پر ادا کی جائیں گی۔

تمل سیاست پر راج  کرنے والے کروناندھی:

کروناندھی نے محض 14 سال کی عمر میں سیاست میں قدم رکھا تھا۔ جنوبی ہند میں ہندی مخالفت جب زوروں پر تھی تو وہ بھی ’ہندی ہٹاؤ تحریک‘ میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوئے تھے۔

تقریباً 6 دہائیوں تک تمل ناڈو کی سیاست پر راج  کرنے والے  کروناندھی نے آخر کار دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ 5 بار تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ رہے کروناندھی دراوڑ سیاست کی پیداوار تھے۔ جنوبی ہند میں فلموں سے سیاست میں قدم رکھنے کی روایت بہت قدیم ہے۔ پانچ بار تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اور 12 مرتبہ رکن اسمبلی  رہے ڈی ایم کے سربراہ کروناندھی بھی اسی طرح سیاست میں آئے۔ ہندوستانی سیاست میں ایک الگ ہی شناخت رکھنے والے کروناندھی تمل فلم انڈسٹری کے ایک ڈرامہ آرٹسٹ اور اسکرپٹ رائٹر تھے۔ اس لیے ان کے چاہنے والے انھیں ’کلینر‘ کہہ کر بلاتے ہیں یعنی تمل آرٹ کا عالم۔

پہلی بار کروناندھی نے 1969 میں وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیا تھا۔ اسی سال ڈی ایم کے پارٹی کے بانی سی این انادورائی کی موت کے بعد کروناندھی کے ہاتھ میں پارٹی کی کمان آئی۔ کروناندھی کو تیروچیراپلی ضلع کے کلیتھالائی اسمبلی سے 1957 میں تمل ناڈو اسمبلی کے لیے پہلی بار منتخب کیا گیا۔ 1961 میں وہ ڈی ایم کے خزانچی بنے اور 1962 میں ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر بنے۔ 1967 میں ڈی ایم کے جب اقتدار میں آئی تب کروناندھی پبلک ورکس کے وزیر بنے۔

کروناندھی نے محض 14 سال کی عمر میں سیاست میں قدم رکھا۔ جنوبی ہند میں ہندی مخالف تحریک پر انھوں نے سخت رخ اختیار کیا اور ’ہندی ہٹاؤ تحریک‘ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ 1937 میں اسکولوں میں ہندی کو لازمی کرنے پر بڑی تعداد میں نوجوانوں نے مخالفت کی، ان میں کروناندھی بھی ایک تھے۔ اس کے بعد انھوں نے تمل زبان کو ہتھیار بنایا اور تمل میں بھی ڈرامہ اور اسکرپٹ لکھنے لگے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...