کڈبا :قرض کے بوجھ تلے دبے ہوئے کسان کی خودکشی
کڈبا11؍اکتوبر (ایس او نیوز) کڈبا تعلقہ کے کولیا نامی گاؤں میں قرضے کے بوجھ سے پریشان ایک کسان نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ ہلاک ہونے والے کسان کا نام سومپّا گوڈا بتایا جاتا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق اپنی زمین پرزرعی سرگرمیوں کے لئے سومپا نے مختلف ذرائع سے قرضے لیے تھے۔ مگر فصل خراب ہوجانے کی وجہ سے وہ قرض لوٹا نہیں پارہاتھااور بڑی ذہنی اذیت سے گزررہاتھا۔بدھ کے دن جب گھر کے تمام لوگ سبرامنیا میں ایک رشتے دار کے گھر پر منگنی کی تقریب میں شرکت کے لئے چلے گئے تھے تو سومپّا نے اپنے گھر میں پھانسی کا پھندہ لگاتے ہوئے خود کشی کرلی۔معلوم ہوا ہے کہ پسماندگان میں اس کی بیوی اور چار بیٹیاں ہیں۔ مہلوک کے بھائی بال کرشنا کی شکایت پر کڈبا پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔