ہندوستان نے اسکریم جیٹ راکٹ انجن کا کامیاب ٹیسٹ کیا

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 28th August 2016, 9:10 PM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلور، 28؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کچھ ممالک کے چنندہ کلب میں شامل ہوتے ہوئے ہندوستان نے آج اپنے جدید اسکریم جیٹ راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کیا۔فضائی آکسیجن کا استعمال کرتے ہوئے انجن کولانچ کیا گیا جس سے لانچنگ کی لاگت کئی گنا کم ہو سکتی ہے اور ہوا سے آکسیجن لینے والے انجن ڈیزائن کرنے کے اسرو کی کوشش میں مدد مل سکتی ہے۔ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارہ نے کہا کہ آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹہ میں ستیش دھون خلائی سینٹر سے صبح 6 بجے اسکریم جیٹ انجن کے پہلے تجرباتی مشن کا کامیابی کے ساتھ ٹیسٹ کیا گیا۔اسرو نے مشن کو عام لیکن ہوا سے آکسیجن لے کر چلنے والے جدیدترین انجنوں کے ڈیزائن اور اس کو ترقی دینے کی کوشش میں اہم سنگ میل قرار دیا۔امریکہ، روس اور یورپی خلائی ایجنسی کے بعد اسکریم جیٹ انجن کا لانچنگ ٹیسٹ کرنے والا ہندوستان دنیا کا چوتھا ملک ہے۔اسرو نے کہا کہ 12گھنٹے کے بلاتعطل الٹی گنتی کے بعد اسکریم جیٹ انجن کو لے کر جدید ٹیکنالوجی یان(اے ٹی وی )نے صبح 6 بجے پرواز بھری اور 300سیکنڈ کی پرواز شری ہری کوٹا سے تقریبا 320کلومیٹر دور خلیج بنگال میں ختم ہوئی۔اسرو کے مطابق اس لانچ کے پانچ اہم مراحل منصوبہ کے مطابق اختتام پذیر ہوئے۔

مودی نے اسکریم جیٹ راکٹ انجن کے کامیاب ٹیسٹ کے لیے اسرو کو مبارکباد دی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اسکریم جیٹ راکٹ انجن کا کامیاب ٹیسٹ کرنے کے لیے ہندوستانی خلائی تحقیق کے ادارہ (اسرو) کے سائنسدانوں کو آج مبارکباد دی اور کہا کہ انہوں نے ایک بار پھر ہندوستان کا سر فخرسے اونچا کردیا ہے۔مودی نے ٹوئٹ کیاکہ اسکریم جیٹ راکٹ انجن کا کامیاب ٹیسٹ ہمارے سائنسدانوں کی محنت اور قابلیت کا ثبوت ہے۔اسرو کو مبارک باد ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے بار بار دیکھا ہے کہ ہمارے سائنسدانوں اور خلائی پروگرام نے کیسے ہندوستان کو بہت زیادہ فخرمحسوس کرایا ہے۔فضا میں موجود آکسیجن کا استعمال کرنے والا مستقبل کے اسکریم جیٹ راکٹ انجن کا کامیاب ٹیسٹ کرکے ہندوستان مخصوص ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔اس سے لانچنگ کی لاگت میں کئی گنا کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔اسرو نے کہا کہ اسکریم جیٹ راکٹ انجن کا پہلا تجرباتی ٹیسٹ آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے صبح 6 بجے کیا گیا۔امریکہ، روس اور یورپی خلائی ایجنسی کے بعد ہندوستان اسکریم جیٹ انجن کا تجرباتی ٹیسٹ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔