آئی پی ایل 10واں سیشن نیلامی: 108میں سے33کھلاڑی بکے،بین ا سٹوکس آئی پی ایل کے سب سے مہنگے غیرملکی کھلاڑی ،پونے نے14.50کروڑ میں خریدا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st February 2017, 1:47 PM | اسپورٹس |

بنگلور،20؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے لیے ہونے والی نیلامی میں پونے واریئرز کی ٹیم نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر بینجمن سٹوکس کی خدمات ساڑھے 14کروڑ روپے کے عوض حاصل کر لی ہیں۔آئی پی ایل کے منتظمین نے بین سٹوکس کی ابتدائی قیمت دو کروڑ روپے رکھی تھی تاہم ساڑھے 21لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی رقم کی اس بولی کے نتیجے میں بین سٹوکس آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ہیں۔آئی پی ایل کی تاریخ میں مجموعی طور پر سب سے مہنگے کھلاڑی ہونے کا اعزاز انڈیا کے یوراج سنگھ کے پاس ہے جن کی خدمات گذشتہ برس 16کروڑ روپے کے عوض حاصل کی گئی تھیں۔جنوبی انڈیا کے شہر بنگلور میں ہونے والی نیلامی میں 351کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں سے 122 غیر ملکی کھلاڑی ہیں۔ نیلامی میں ان میں سے صرف 76کھلاڑیوں کا ہی انتخاب ہونا ہے۔پیر کو ہوئی نیلامی میں بین سٹوکس کے علاوہ ایک اور انگلش کرکٹر ٹائمل ملز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے رائل چیلنجرز بنگلور نے بھی 12کروڑ کی کامیاب بولی دی۔دیگر غیرملکی کھلاڑیوں میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ اور جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ربادا کو بالترتیب کولکاتہ نائٹ رائیڈرز اور دہلی ڈیئرڈیولز نے پانچ، پانچ کروڑ میں خریدا ہے۔دہلی ڈیئرڈیولز نے ہی ساڑھے چار کروڑ روپے کے عوض پیٹرک کمنز کی خدمات حاصل کی ہیں جبکہ کرس ووکس کے لیے کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے چار کروڑ 20لاکھ روپے کی کامیاب بولی دی۔افغانستان کے 18سالہ لیگ سپنر راشد خان ارمان کے لیے سن رائزرز حیدرآباد کی بولی سب سے زیادہ رہی جس نے چار کروڑ روپے کی کامیاب بولی لگائی جبکہ اسی ٹیم نے تجربہ کار افغان بولر محمد نبی کو 30لاکھ روپے کے عوض خریدا۔انگلینڈکے اوئن مورگن کی خدمات کنگز الیون پنجاب نے دو کروڑ روپے کے عوض حاصل کیں اور نیوزی لینڈ کے اوپنرمارٹن گپٹل کے لیے اسی ٹیم کی کامیاب بولی 50 لاکھ رہی۔سری لنکا کے آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کو دو کروڑ روپے کے عوض دہلی ڈیئر ڈیولز نے خرید لیا جبکہ انڈیا کے آل راؤنڈر پون نیگی کو رائل چیلنجرز بنگلور نے خریدا تاہم انڈیا کے کھلاڑی عرفان پٹھان کو کوئی خریدار نہیں مل سکا۔انگلینڈ کے جیسن روئے کو گجرات کی ٹیم نے ایک کروڑ جبکہ کرس جارڈن کو سن رائزرز نے 50لاکھ میں خریدا۔کوری اینڈرسن کی خدمات ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر میں دہلی کی ٹیم نے حاصل کی ہے جبکہ شان ایبٹ کوخریدار نہ مل سکا۔رواں سال آئی پی ایل کا پہلا مقابلہ دفاعی چمپیئن سن رائزرز حیدرآباد اور 2016کی رنرز اپ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔اس سے قبل سنیچر کو ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آئی پی ایل کے سب سے کامیاب کپتان مہندر سنگھ دھونی کو رائزنگ پونے سپرجائنٹس نے کپتانی سے ہٹا دیا۔اب ان کی جگہ آسٹریلیا کے ا سٹیوا سمتھ ٹیم کے کپتان مقرر کیے گئے ہیں جب کہ دھونی ایک کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...