پنجاب کے بلے بازی کوچ بنے ارون، متھن اسسٹنٹ کوچ کے کردار میں
نئی دہلی،17؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)کی فرنچائزی کنگز الیون پنجاب نے فرسٹ کلاس کرکٹر جے ارون کمار کو بلے بازی اور متھن منہاس کو اسسٹنٹ کوچ مقرر کیا ہے۔اس کے علاوہ امت تیاگی کو نئے فیزیوترپسٹ اور منوج کمار کو یوگا انسٹرکٹر کیا گیا ہے۔کنگز الیون پنجاب نے جمعہ کو ایک بیان میں جیمنی، ارون، امت اور منوج کمار کی تقرری کی معلومات دی،ساتھ ہی ریلیز میں بتایا گیا کہ آر سریدھر فیلڈنگ کوچ کا کردار ادا کریں گے،یہ عملہ ٹیم کے مینٹر اور سابق ہندوستانی دھماکہ خیز بلے باز وریندر سہواگ کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔سہواگ ٹیم کے ڈائریکٹر اور برانڈ ایمبیسیڈر بھی ہیں۔سہواگ نے کہا کہ میں متھن، جے ارون، امت اور منوج کا خیر مقدم کرتا ہوں،مجھے پورا یقین ہے کہ ان کی ٹیم کے ساتھ شمولیت سے ٹیم کو مضبوطی ملے گی۔اس بار ٹورنامنٹ میں اچھے نتائج کیلئے ہم سب مل کر کام کریں گے۔37سالہ آل راؤنڈرمتھن رنجی میں دہلی کی طرف سے کھیلتے ہیں اور وہ آئی پی ایل میں چنئی سپر کنگز، پونے وائرس اور دہلی ڈیئرڈیولس کی طرف سے بھی کھیل چکے ہیں۔وہیں 42سالہ جے ارون کمار رنجی میں کرناٹک کی ٹیم کو کوچنگ دیتے ہیں اور وہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔