کس کے سرسجے گاتاج، آئی پی ایل فائنل میں روہت کے شیروں کا سامناا سمتھ کی سینا سےتینوں میچ میں شکست کے بعدممبئی پرنفسیاتی دباؤ،پونے پہلے خطاب کیلئے پرعزم
حیدرآباد،20؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)خطاب کا ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کی کوشش میں مصروف ممبئی انڈینس کا سامنا انڈین پریمیئر لیگ کے دسویں فائنل میں کل رائزنگ پونے سپرجائنٹس سے ہوگا اور اس مہاراشٹر ڈربی میں ناظرین کو تفریح کی مکمل سوغات ملے گی۔یہ مقابلہ صرف مہاراشٹر کے دو اسٹار ٹیموں کے درمیان نہیں ہے بلکہ اس میں کئی بڑے ستاروں کی ساکھ داؤ پر لگی ہے۔کاغذوں پر بھی دونوں ٹیمیں برابری کی دکھیں چونکہ پونے نے اس سیشن میں ممبئی کو تین بار شکست دی ہے جس میں پہلے کوالیفائر میں ملی شاندار جیت شامل تھی۔ فائنل اگرچہ نیا میچ ہے اور ممبئی تینوں شکست کا بدلہ چکا سکتی ہے۔دو بار کی چمپئن ممبئی چوتھا فائنل کھیلے گی اور اگر پونے ٹیم میں ریکارڈ ساتواں آئی پی ایل فائنل کھیل رہے مہندر سنگھ دھونی نہیں ہوتے تو اس کا پلڑا بھاری کہا جا سکتا تھا۔ممبئی کے کچھ ستاروں مثلا کپتان روہت شرما، کیرون پولارڈ، ہربھجن سنگھ اور امباتی رائیڈو کو بخوبی معلوم ہے کہ فائنل کس طرح جیتے جاتے ہیں چونکہ وہ 2013 اور 2015 میں فاتح ٹیم کے رکن تھے۔ممبئی کی طاقت اس کی بینچ اسٹرینتھ بھی ہے، جب جوس بٹلر گئے تو لیڈل شمون نے ان کی جگہ لی اور مچل جانسن کی غیر موجودگی میں مشیل میکلیناگن( 19 وکٹ) خطرناک ثابت ہوئے ہیں۔نتیش رانا( 333 رنز) آئی پی ایل کی تلاش میں سے ایک ہیں اور چوٹ سے واپسی کے بعد رائیڈو بھی اتنے ہی مؤثر ثابت ہوئے۔