اٹلی پر تاریخی جیت درج کرنے پر اعلی شخصیات نے دی ہندوستانی جونیئر ٹیم کو مبارک باد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st May 2017, 12:48 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،20؍مئی(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اریجو میں کھیلے گئے دوستانہ میچ میں اٹلی کی انڈر 17 ٹیم پر 2-0 سے تاریخی جیت درج کرنے پر ہندوستان کی انڈر 17 ٹیم کو دھماکہ خیز بلے باز وریندر سہواگ اور بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن سمیت اعلی شخصیات نے مبارک باد دی ہے۔سہواگ نے اپنے انداز میں ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا،کہ ہم نے اٹلی کو شکست دی ہے، شاندار جیت پر انڈر 17ہندوستانی فٹ بال ٹیم کو مبارکباد، اٹلی کی اڈلی بن گئی۔بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی انڈر 17 ٹیم کو بہت بہت مبارک ہو، جنہوں نے اٹلی کو2-0 سے شکست دی، یہ آنے والے کل کی نشانی ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے چیف کوچ اسٹیفن کاسٹیٹان نے اٹلی کے خلاف شاندار فتح کے لئے پوری ٹیم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ جیت پوری ٹیم کی محنت کا پھل ہے۔اے آئی ایف ایف پلیئر آف دی ایئر 2016 منتخب کئے گئے جے جے لال پیکھلا نے شاندار کارکردگی کے لئے لڑکوں کو مبارک باد دی۔ڈفینڈر سندیش جگن اور گرپریت سنگھ سندھو نے بھی ہندوستانی انڈر 17 ٹیم کی تعریف کی۔ہندوستان کے اسٹار فٹ بالر سنیل چھیتری طرف سے مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ اٹلی کے خلاف ہندوستانی انڈر17 فٹ بال ٹیم کو اراکین کو مبارک ہو، محنت کرو اور معجزے ہوں گے!۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...