بی سی سی آئی سے انعام کے 50لاکھ روپے سے ممبئی میں گھر خریدے گی نزہت پروین
نئی دہلی،27جولائی(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا) ہندوستانی خاتون ٹیم کی کھلاڑی نزہت پروین بی سی سی آئی سے انعام کے 50لاکھ روپے سے ممبئی میں اپنا گھر خریدیں گی۔ورلڈ کپ کی 15رکنی ٹیم میں شامل نزہت واحد کھلاڑی رہیں، جنہیں کھیلنے کا موقع نہیں مل پایا۔مدھیہ پردیش کے سنگرولی کی اس کرکٹر کو اضافی وکٹ کیپر کے طور پر رکھا گیا تھا،جبکہ ورلڈ کپ کے تمام میچوں میں سشما ورما باقاعدہ وکٹ کیپر کے کردار میں رہیں۔21سال کی نزہت درمیانی طبقے کے خاندان سے آتی ہیں۔ان کے والد مسیح عالم کول مائن میں مشین آپریٹر ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹی ان دنوں ریلوے میں نوکری کر رہا ہے اور ممبئی میں کرایہ کے فلیٹ میں رہتا ہے۔بی سی سی آئی کی انعامی رقم سے وہ اب اپنا گھر خریدنے کے بارے میں سوچ سکتا ہے،اگرچہ ممبئی جیسے شہر میں گھر خریدنا آسان نہیں لیکن میں اس کے گھر خریدنے میں مدد کروں گا۔
نزہت کے کوچ انیل انتھونی انہیں نہیں کھلانے کے فیصلے کو صحیح ٹھہراتے ہیں۔ان کا خیال ہے کہ مسلسل اچھا کھیل رہی ٹیم الیون میں تبدیلی ضروری نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ نزہت کو مستقبل میں بہت مواقع ملیں گے،اسے اب اگلے ورلڈ کپ میں کھیلنے کے مقصد کی طرف دیکھنا چاہئے۔نزہت نے ہندوستان کی جانب سے اب تک ایک ون ڈے اور تین ٹی 20میچ کھیلے ہیں۔