ویسٹ انڈیز کے خلاف 4؍اکتوبر سے گھریلو سیریز 7؍ہفتوں تک 2؍ ٹسٹ، 5؍ یک روزہ اور 3؍ ٹی۔20 بین الاقوامی میچ کھیلے جائیں گے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th September 2018, 12:37 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی ،5؍ ستمبر (ایجنسی ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 7 ہفتے تک کھیلی جانی والی گھریلو سیریز کی شروعات ایشیا کپ ختم ہونے کے ایک ہفتے کے اندر 4 اکتوبر سے راجکوٹ میں ٹسٹ میچ کے ساتھ کرے گی۔ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے منگل کو اس گھریلو سیریز کے پروگرام کا اعلان کیا جو 11 نومبر تک چلے گا ۔ اس دوران2 ٹسٹ، 5 یک روزہ اور3 ٹی۔ 20 میچ کھیلیں جائیں گے۔بی سی سی آئی کے سکریٹری امیتابھ چودھری نے کہاکہ ہندوستانی کرکٹ بورڈ اور ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (ڈبلیوآئی سی بی ) نے آئندہ گھریلو سیریز کے پروگرام کا اعلان کیا جس میں 4 اکتوبر سے 11 نومبر 2018ء تک مختلف میچ کھیلے جائیں گے۔اس دوران دونوں ٹیمیں 2 ٹسٹ، 5 یک روزہ اور3 ٹی۔ 20میچ کھیلیں گی۔سیریز کا پہلا ٹسٹ راجکوٹ میں4 سے8 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔اس کے بعد دوسرا ٹسٹ حیدرآباد میں 12 سے 16 اکتوبر تک ہوگا۔5 میچوں کی یک روزہ سیریز کا پہلا میچ گوہاٹی میں 21 اکتوبر، دوسرا اندور میں 24 اکتوبر اور تیسرا پونے میں 27 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔سیریز کے آخری 2 میچ ممبئی اور ترووننت پورم میں 29 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ یک روزہ سیریز کے بعد 3 میچوں کی ٹی۔ 20 بین الاقوامی سیریز کی شروعات4 نومبر کو کولکتہ میں ہو گی۔اس کے بعد دوسرا ٹی۔ 20 لکھنؤ میں6 نومبر اور تیسرا ٹی۔ 20 چینئی میں 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ہندوستانی ٹیم فی الحال انگلینڈ کے دورے پر 5 میچوں کی سیریز میں 1۔3 سے پیچھے چل رہی ہے اور سیریز کا آخری میچ جمعہ سے لندن میں کھیلا جائے گا۔ٹیم اس کے بعد 15 سے 28 ستمبر تک کھیلے جانے والے ایشیا کپ میں حصہ لے گی جس کے لئے کپتان ویراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل انجمن پی یوکالج نے جیتا ضلع لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں چمپئین شپ کا خطاب

اترکنڑا ضلع پی یو بورڈ تعلیمات عامہ ، وائی ٹی ٹی ایس پی یو کالج یلاپور اور سرکاری پی یو کالج یلاپور کے اشتراک سے یلاپور سرکاری پی یوکالج کے کالما تعلقہ کھیل میدان میں منعقدہ پی یو کالج ضلع لیول کبڈی ٹورنامنٹ میں انجمن پی یو کالج بھٹکل کی ساحل عمری کی کپٹن شپ میں  چمپئین شپ کا ...

اگر وزیر کھیل نے نہیں دیا جواب تو کورٹ کا راستہ اپنائیں گے؛ بجرنگ پونیا نے اسپورٹس منسٹر کو کیا متنبہ

راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ نہ ملنے سے مایوس اسٹار پہلوان بجرنگ پونیا نے وزیر کھیل وردھن سنگھ راٹھور سے ملاقات کی اور کہاکہ انہیں یقین ہے کہ ان کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔بجرنگ نے کہاکہ مجھے آج وزیر کھیل سے ملنا تھا لیکن اچانک ہی ہمیں گزشتہ شام ملاقات کے لیے فون آ گیا۔

کون بہترین ٹیم ہے یہ معنی نہیں رکھتا، غلطیوں سے سبق لینا اہم: راہل دراویڈ

سابق ہندوستانی کپتان راہل دراوڑ نے چیف کوچ روی شاستری کے انگلینڈ کے دورے پر ’بہترین ٹیم‘ سے متعلق بیان پر جمعہ کو یہاں کہا کہ ان کے لیے یہ معنی نہیں رکھتا کہ کون بہترین ہے اور کون نہیں کیونکہ ابھی زیادہ اہم یہ ہے کہ ٹیم نے اس سے کیا سبق لیا اور آگے کس طرح بڑھنا ہے۔ہندوستانی ٹیم ...