ہندوستانی ٹیم کی نگاہیں کینیا کو شکست دے کر خطاب جیتنے پر

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 12:14 PM | اسپورٹس |

ممبئی ،09؍جون ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )ہندوستانی ٹیم کی نگاہیں کرشمائی سنیل چھیتری کی کارکردگی کے بل کل یہاں انٹرکانٹینینٹل کپ کے فائنل میں کینیا کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرنے پر لگی ہوگی۔ٹیم چاہے گی کہ اس میچ کے لیے اسٹیڈیم کھیل مداحوں سے بھرا ہو تاکہ گھریلو کھلاڑی اچھا کھیل دکھانے کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔منتظمین نے اس میچ کے تمام ٹکٹ فروخت ہونے کا دعوی کیا ہے۔گول کرنے میں تیسرے نمبر پر قابض چھیتری نے تین میچوں میں گول داغے ہیں جس چینی تائی پے کے خلاف ہیٹ ٹرک اور کینیا کے خلاف دو گول شامل ہیں۔میزبان ہندوستان اس ٹورنامنٹ کو اگلے سال جنوری میں ہونے والے اے ایف سی ایشیائی کپ کی تیاریوں کے طور پر کھیل رہا ہے اور اگر اسے اس ٹورنامنٹ کے فائنل میں فتح ملتی ہے تو اس سے یقینی طور پر اس اعتماد میں اضافہ ہوگا۔ ہندوستان نے لیگ میچوں میں کینیا کو 3-0 سے تباہ کیا تھا جو کپتان چھیتری کا ملک کے لیے 100 واں میچ بھی تھا۔اور ہندوستانی کپتان نے بھی دو گول کر اس میچ کو یادگار بنا دیا تھا۔اب ٹیم اس افریقی ٹیم کے خلاف اپنے لیگ میچ کی کارکردگی کو فائنل میں بھی اعادہ چاہے گی۔میزبان ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ ہے۔لیکن اسٹیفن کانسٹینٹائن کی ٹیم کینیا کو ہلکے میں نہیں لے سکتی کیونکہ اس نے نیوزی لینڈ کو 2-1 سے اور گزشتہ رات چینی تائی پے کو 4-0 سے شکست دی۔کانسٹینٹائن یقینی بنائیں گے کہ ان کی بہترین ابتدائی الیون کل میدان میں اترے کیونکہ گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ان کی سات کھلاڑیوں کو تبدیل کرنے کی حکمت عملی ان کے خلاف گئی تھی جس میں ٹیم کو 1-2 سے شکست ملی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

وراٹ کوہلی اور پرتھوی شا کی نصف سنچریوں کی بدولت ہندوستان نے بنا358 رنز

شاندار فارم میں چل رہے کپتان وراٹ کوہلی (64) اور نوجوان پرتھوی شا (66) سمیت پانچ ہندوستانی بلے بازوں نے نصف سنچری جمائے جس کی مدد سے ہندوستان نے کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف بارش سے متاثر پریکٹس میچ میں دوسرے دن 358 رن بنائے۔جواب میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے چار اوور میں بغیر کسی نقصان ...

پاکستان کو زبردست جھٹکا: بی سی سی آئی کا ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سےانکار

 ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئندہ ایمرجنگ نیشنس کپ کیلئے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکارکردیا ہے۔ حال ہی میں معاوضے کے سلسلے میں کیس جیتنے والی بی سی سی آئی نے ہندوستانی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکارکیا ہے۔

اردویونیورسٹی میں پہلے آزاد راؤنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ کا انعقاد

نظامت جسمانی تعلیم و کھیل کود، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام پہلے آزاد راؤنڈ رابن لیگ والی بال ٹورنمنٹ 2018 کا انعقاد یونیورسٹی اسپورٹس کمپلیکس میں عمل میں آیا۔ ایک روزہ ٹورنمنٹ کو ریڈ ہلز والی بال ٹیم نے جیت لیا۔ مہمانِ خصوصی ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس ...

میرے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اے ایم یو کے نام سے’مسلم‘ لفظ ہٹانے کی بات نہیں کہی:سابق ہاکی کھلاڑی ظفر اقبال

ہندوستانی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپک کھیلوں کے گولڈ میڈلسٹ ٹیم کے رکن رہ چکے ظفر اقبال نے ان کے ذریعہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا نام بدلنے کی حمایت کرنے کی خبروں پر نارازگی ظاہر کی ہے۔ظفر نے کہا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا جا رہا ہے۔اے ایم یو کے طالب علم ...

وراٹ کوہلی ٹاپ پربرقرار، ربادا پھر بنے نمبر ون گیندباز

ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی آسٹریلیا کے خلاف چار ٹیسٹ میچوں کی اہم سیریز سے پہلے آئی سی سی ٹیسٹ بلے بازی رینکنگ میں ٹاپ پربنے ہوئے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے کیگسو ربادا پھر دنیا کے نمبر ایک ٹیسٹ بولر بن گئے ہیں۔آئی سی سی کی بدھ کو یہاں جاری رینکنگ کے مطابق کوہلی کے 935 پوائنٹس ہیں۔

ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہ ملنے سے دھون دکھی، بولے ٹریننگ کا اٹھاؤں گا لطف

خراب دور سے گزرنے کے بعد فارم میں واپس آئے شکھر دھون آسٹریلیا سیریز کے لئے ہندوستان کی ٹیسٹ ٹیم میں جگہ نہیں ملنے سے شروع میں دکھی تھے لیکن اب وہ اس سے نکل گئے ہیں۔ابھی حال ہی میں ختم ٹی 20 سیریز میں مین آف دی سیریز چنے گئے دھون نے کہاکہ میں تھوڑا سا اداس تھا لیکن میں آگے بڑھ گیا ...