جوئیڈا میں لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر غیرقانونی سرگرمیوں پر قدغن : سواریوں کی تلاش جاری

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th March 2019, 7:47 PM | ساحلی خبریں |

جوئیڈا :14؍مارچ (ایس او نیوز) لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے بیرونی ریاستوں کے اضلاع سے رقم اور شراب  سپلائی پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے تعلقہ انتظامیہ نے رام نگر، انموڈ وغیرہ مقامات پر تلاشی کاکام جاری رکھے ہوئے ہے۔

گوا ریاست سے تعلقہ کے انموڈ چک پوسٹ،بلگام شاہ راہ سے  رام  نگر سے ہوتے ہوئے غیر قانونی شراب اور رقم سپلائی ہونے کا خدشہ ہونے کی وجہ سے جوئیڈا کے محکمہ تحصیل اور رام نگر کی پولس اور ایکسائز محکمہ کا عملہ مشترکہ طورپر چک پوسٹ پر کڑی نگاہ  دیکھی جارہی ہے۔

اترکینرا لوک سبھا حلقہ اترکنڑا ضلع اور بلگام ضلع کے کتور، کھانا پور تعلقہ جات پر مشتمل ہونے کی وجہ سے گوا اور بلگام شاہراہوں سے ضلع میں  غیر قانونی طورپر رقم اور شراب سپلائی ہوسکتی ہے، اسی لئے ضلع انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق جوئیڈا تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے رام نگر میں بلگام شاہراہ پر مختلف مقامات پر محکمہ جات کے افسران کو نامزد کرتے ہوئے تمام سواریوں کی کڑی تلاشی لی جارہی ہے۔ اسی طرح پڑوسی کھانا پور تعلقہ کے لونڈا سرحد پر بھی تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے جانچ کی جارہی ہے۔رام نگر میں گوا ریاست کی بھاری وزنی سواریوں پر پابندی ہونے کی وجہ سے اس راستہ پر غیر قانونی سرگرمیوں کی شرح میں کمی ہوسکتی ہے، اسی راستے پر چار پہیہ سواریوں کو ممنوع قرار دئیے جانے سے غیرقانونی سرگرمیاں کچھ حد تک کم ہوسکتی ہیں۔

کاروار ۔جوئیڈا کے ذریعے ڈانڈیلی جانے والی باپیلی کراس پر بھی تعلقہ انتظامیہ کی طرف سے گیٹ لگائے گئے ہیں۔ یہاں بھی سواریوں کی سخت تلاش کی جارہی ہے۔ کلی طورپر تعلقہ میں کہیں سے بھی غیرقانونی  رقم اور شراب سپلائی نہیں ہو اس کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...