منڈگوڈ:لائسنس کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ریت فروخت کرنے پر پولس کی کاروائی؛ 5لاریوں کو لیا تحویل میں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th January 2018, 8:18 PM | ساحلی خبریں |

 منڈگوڈ:11/ جنوری (ایس اؤنیوز)ریت سپلائی کرنے کے لائسنس کی مدت ختم ہونےکے بعد بھی ریت فروخت کرنے والی 5لاریوں کو پولس نے اپنی تحویل میں لے کر تحصیلدار کے حوالے کیا ہے اور تحصیلدار اشوک گرانی نےمناسب قانونی کارروائی کرنے کے لئے محکمہ اراضی اور کان کنی کو تحریری شکایت روانہ کی ہے۔  یہ  واقعہ بدھ کو پیش آیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ لاریاں ریت کا لوڈ لے کر منڈگوڈ پہنچی تھیں جس کے دوران پولس نے کارروائی کرتے ہوئے انکولہ تعلقہ کی 5لاریوں کو تحویل میں لے لیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق متعلقہ لاریوں کو 8جنوری کی صبح 8بجے سے رات 7بجے تک ریت فروخت کرنےکی منظوری دی گئی تھی مگر دیکھا گیا کہ 9جنوری کی دوپہر 30-1بجے منڈگوڈ محکمہ آب پاشی کے قریب لاریاں ریت فروخت کر نے میں مصروف تھیں ، پولس نے مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے لاریوں کو اپنی تحویل میں لے کر تحصیلدار کو اطلاع دی۔ معاملے کو لے کر تحصیلدار اشوک گرانی نے متعلقہ محکمہ کو رپورٹ ارسال کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...