اِٹاوا میں 12 اگست کو ہوگا ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا اجلاس عام بعنوان ’’تحفظ شریعت اور اصلاح معاشرہ‘‘

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 11th August 2017, 5:00 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی 11/ اگست (ایس او نیوز) ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی جانب سے اٹاوہ کی خواتین و طالبات کیلئے اجلاس عام بعنوان’’تحفظ شریعت اور اصلاح معاشرہ ‘‘ بتاریخ : /12 اگست ،2017 ، بروز : ہفتہ ، بوقت : 2 بجے دن تا 5 بجے شام ،بمقام : اسلامیہ گرلزسیکشن، اٹاوہ میں منعقد ہوگا۔ اس بات کی اطلاع آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے دفتر سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس عام میں ڈاکٹر اسماء زہرہ صاحبہ مسؤلہ ویمنس ونگ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ بحیثیت مہمان خصوصی اورمحترممدوحہ ماجد صاحبہ،رکن عاملہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈاعزازی مہمان کے شرکت فرمائنگیں۔داعیات میں محترمہ شمی ناز صاحبہ اور محترمہ صائمہ صدیقی صاحبہ اور الطاف صاحبہ شرکت کرینگیں۔

کواڈینیٹر محترمہ سیدہ ذکیہ نفیس صاحبہ نے شریعت اسلامی سے دلچسپی رکھنے والی خواتین و طالبات سے گذارش کی ہیکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس اہم اجلاس عام میں شرکت فرماکر اسے کامیاب بنائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

اگرپاکستانی الیکشن میں مداخلت کررہاہے تواین آئی اے کیاکررہی ہے، اسدالدین اویسی کاسوال ،بنکاک میں پاکستان کے ساتھ مجوزہ میٹنگ کی تفصیلات بتائیں مودی

حیدرآبادکے رکن پارلیمنٹ و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین بیرسڑاسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ گجرات کے انتخابی جلسوں میں جس طرح کی زبان وزیراعظم نریندر مودی استعمال کر رہے ہیں، اس پر ان کو کوئی تعجب نہیں ہوا ہے۔

خبطی ’ وکاس‘ کا تازہ ترین سروے ، مہنگائی آسمان پر ،اشیاء خوردنی کی قیمتوں میں اضافہ ، نومبر میں شرح 15 ماہ بلند سطح پر

سبزیاں، پھل او ر انڈوں کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ کی بری خبر ہے ۔ دن رات ٹی وی ڈیبیٹ نے عوام کو اس قدر غافل اور نکما کر دیا ہے کہ آج ہونے والے ہندو۔ مسلم موضوع پر پارٹی کے بکواس ترجمان کی ہنگامہ آرائی کو تو یاد رکھتے ہیں ؛

ضلع اُتر کنڑا میں وہاٹس ایپ پر اشتعال انگیزپیغامات پوسٹ کرنے پر 28 معاملات درج

ہوناور میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعدبی جے پی اور سنگھ پریوار کی حمایت میں  اور بالخصوص مسلمانوں کے خلاف سوشیل میڈیا پر اشتعال انگیز پیغامات روانہ کئے جارہے تھے، ساتھ ساتھ سوشیل میڈیا کے ذریعے مختلف علاقوں میں بند منائے جانے اور احتجاج کے پیغامات پھیلائے جارہے تھے، جس پر ...

ہوناور پریش میستا کی موت کا معاملہ؛ وہاٹس ایپ پراشتعال انگیز افواہیں پھیلانے کے الزام میں ہائی اسکول ٹیچر گرفتار

ہوناور فساد کے پس منظر میں سوشیل میڈیا اور خاص کر وہاٹس ایپ پر افواہیں پھیلا کر ماحول خراب کرنے کے الزام میں کاروار کے ایک ہائی اسکول ٹیچر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پریش میستا کے پوسٹ مارٹم کی فائنل رپورٹ ابھی نہیں ملی ۔ دیشپانڈے

ہوناور میں فرقہ وارانہ فسادات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد پریش میستا نامی نوجوان کی جو لاش دستیاب ہوئی تھی اور اس سے پورے ضلع میں نفرت کی آگ بھڑکائی گئی تھی، اس تعلق سے ضلع انچارج وزیر دیشپانڈے نے کہا ہے کہ پریش کے پوسٹ مارٹم کی قطعی رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے۔

امن کے باغ میں تشدد کا کھیل کس لئے؟ خصوصی اداریہ

ضلع شمالی کینر اکو شاعرانہ زبان میں امن کا باغ کہا گیا ہے۔یہاں تشدد کے لئے کبھی پناہ نہیں ملی ہے۔تمام انسانیت ،مذاہب اور ذات کامائیکہ کہلانے والی اس سرزمین پر یہ کیسا تشددہے۔ ایک شخص کی موت اور اس کے پیچھے افواہوں کا جال۔پولیس کی لاٹھی۔ آمد ورفت میں رکاوٹیں۔ روزانہ کی کمائی سے ...

سرسی فساد کے9 ملزمین کی ضمانت پر رہائی؛ 62کو بھیجا گیا عدالتی حراست میں

سرسی فساد کے پس منظر میں جن ملزمین کو حراست میں لیا گیا تھا ان میں ایم ایل اے وشویشور ہیگڈے کاگیری سمیت  9 ملزمین کو ضمانت پر رہا کردیا گیا جبکہ 62 ملزمین کو عدالتی حراست میں دھارواڑ جیل بھیج دیا گیا ہے۔