آئی سی سی نے کہاکہ کرپشن کی تحقیقات میں تعاون نہیں کر رہا ہے ٹی وی چینل
دبئی ،28؍مئی ( ایس و نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) آئی سی سی نے دعوی کیا کہ الجزیرہ اسپاٹ فکسنگ کے الزامات کی اس کی جانچ میں معقول تعاون نہیں کر رہا ہے۔اس ٹی وی چینل نے ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی قومی ٹیموں سے منسلک میچوں میں فکسنگ کے الزام لگائے ہیں۔چینل نے اپنے اسٹنگ آپریشن میں دعوی کیا ہے کہ ہندوستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ جیسے ملک ان ٹیموں میں شامل ہو سکتے ہیں جنہیں گزشتہ دو سال میں میچ فکسروں نے متاثر کیا۔آئی سی سی نے بیان میں کہاکہ ہماری براڈکاسٹر سے بات چل رہی ہے جس نے ہمارے تعاون اور معلومات کا اشتراک کرنے کے مسلسل زور سے انکار کیا ہے جس سے اب تک ہماری تحقیقات میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔کرکٹ کے اولین ادارے نے کہا کہ وہ ان الزامات کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس نے آج نشر ہوئے اس پورے اسٹنگ آپریشن کو دیکھا ہے۔