مرڈیشور ہیومن ولفئیر ٹرسٹ کی جانب سے سیرت البنیﷺ پروگرام کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th December 2018, 11:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل،6؍دسمبر(ایس او نیوز)  مورخہ ۲۸ربیع الاول ۱۴۴۰ ھ مطابق 6 دسمبر 2018 ء بروز جمعرات صبح11 بجے بمقام نیشنل ہائی اسکول۔ مرڈیشور ہیومن ولفئیر ٹرسٹ، مرڈیشور کی جانب سے سیرت النبیﷺ کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں مرڈیشور کے ہائی اسکول اور کالج کے طلبہ کے لئے سیرت تقریری مقابلہ بھی تھا۔ جلسہ کی صدارت ہیومن ولفیئر ٹرسٹ، مرڈیشور کے صدر ڈاکٹر امین الدین گوڈا کر رہے تھے۔اور مہمان خصوصی جامعہ اسلامیہ کے سابق استاد اور انجمن کالج کے لیکچرر مولانا جعفر صاحب ندوی، اور مولانا زبیر صاحب ندوی اور انکے علاوہ مقامی علماء کرام تھے۔ جلسہ ریان خان متعلم نہم جماعت کی قرات سے شروع ہوا۔ آٹھویں جماعت  کے طا لب   علم  عاطف جوپا نے مر حوم  فطرت صاحب  کی نعت  اپنی سریلی  آواز میں  سنائی ۔ سب سے  پہلے تقریری  مقابلہ  شروع  ہوا۔ جسمیں 5 طلباء نے حصہ لیا تھا۔ سب سیرت کے عنوان  پر اپنی اپنی تقاریر پیش کیں ۔ اس کے بعد مہمان خصوصی مولانا  جعفر صاحب نے سیرت سے تعلق سے اپنے بیان میں کہا کہ" اگراوج ثریا کی بلندی کو چھونا چاہتے ہو علم اور اخلاق کی  اشد ضرورت ہے اور اسکے لئے نبوی تعلیم کو اپنا نا بہت ضروری ہے۔ ورنہ آج مسلمان اسکے بغیر اچھی طاقت اور حکومت کے باوجود بھی پیچھے ہیں۔ علم اور اخلاق دونوں لازم ملزم چیزیں ہیں۔" اسکے بعد مولانا محمد سلمان خان ندوی نے اپنی تقریر میں کہا کہ پوری انسانیت کے لئے کامیابی حضوراکرم ﷺ کی پاکیزہ تعلیم اور آپﷺ کی اطاعت میں ہے۔ اور آپﷺ ہی کو ماڈل اور ہیرومان کر اسکے مطابق زندگی گزارنا چاہیئے۔ اور اس  تعلیم کو ساری دنیا میں عام کرنا ہے۔ اس لئے کہ اس امت کو امر بالمعروف نہی عن المنکر کی ذمہ داری دیگئ ہے۔  اور  ہمارے برادران وطن کے ذہن میں جو اسلام اور رسول اللہﷺ کے تعلق سے جو غلط فہمیاں ہیں ان کو دور کرنا ہے۔ اسکے بعد مولانا محمدحسین صاحب نے اپنی تقریر میں کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق جب بچہ پیدا ہوتاہے تو اسکو  علم کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اسکے  دونوں کانوں میں ازان و اقمت کہہ کر۔صابہ نے رسول اللہﷺ کی دونوں خلوت اور جلوت کی تعلیمات کو محفوظ کرکے ہم  تک پہونچایا ہے اور آج وہ علماء کرام اور صلحاء امت لوگوں  تک پہونچا رہے ہیں ۔ لہذا دین سے متعلق کچھ معلوم کرنا ہے تو علماء سے رجوع کرنا چاہئے۔ 

صدارتی خطاب میں ڈاکٹر امین الدین گوڈا نے کہا کہ سیرت کا جلسہ رکھنے کا  مقصد یہ ہے رسول اللہ ﷺ ساری انسانیت کے لئے رہنما ہیں ۔ اور آپ ﷺ نے انسانیت کے ہر پہلو کے لئے تعلیم دی ہے ۔ لہذا آپ ﷺ کی بعثت کا ایک مقصد قرآن کی روشنی میں یہ بھی ہے کی دین اسلام کو ساری دنیا میں غالب کرنا ہے ۔ اسکی بھی کوشش کرنی ہے۔ اور اصل بات عمل ہے۔ جب تک ہماری زندگی میں عمل کا جذبہ نہیں تو سارے جلسے اور جلوس بیکار ہیں ۔

 اسکے بعد مقابلہ میں اول، دوم ، سوم آنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔ اول انعام نیشنل پی۔یو کالج  کے طالب علم نیاز علی شاہ کو ملا۔ نیو انگلش نیشنل ہائی اسکول کے طالب علم محمد زیان کابڑشاہ کو دوسرا انعام ملا۔ اور نیشنل ہائی اسکول کے طالب علم ریان خان کو تیسرا انعام ملا۔ اسکے علاوہ مساہمین کو بھی خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔ نظامت اور استقبال اور شکریہ کے فرائض محمود گنگاولی نے انجام دئے۔ اور مولانا محمد حسین صاحب کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔