بھٹکل میں منعقدہ بین الاضلاع کبڈی ٹورنامنٹ میں میزبان پرشورام ٹیم کو چمپئین کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 28th November 2017, 5:43 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:28/ نومبر (ایس اؤنیوز)پرشورام اسپورٹس کلب بھٹکل کے زیر اہتمام شہر کے گرو سدھیندراکالج میدان میں منعقدہ اُڈپی، شیموگہ اور اترکنڑا پر مشتمل بین الاضلاع کبڈی ٹورمنٹ میں میزبان پرشورام ٹیم نےایک سخت کڑے فائنل مقابلے میں اُڈپی کی جن درگا ٹیم کو شکست دے کر جیت حاصل کرتے ہوئے فتح کا جشن منایا ہے۔

پرشورام اور اُڈپی کی جن درگا ٹیم کے درمیان ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پیر فجر کی اولین ساعتوں میں کھیلاگیا ۔جو بہت ہی دلچسپ اور کڑے مقابلے کا رہا۔ آخر کار پرشورام نے17-14سے جن درگا کو شکست دے کر خطاب پر اپنا قبضہ جمایا۔ فائنل میچ کے ہاف ٹائم تک دونوں ٹیمیں برابر کے اسکور پر رہیں، دوسری مدت میں پر شورام ٹیم معمولی بڑھوتری حاصل کرنےمیں کامیاب ہوئی ۔ اسی بڑھوتری کو قائم رکھتے ہوئے پرشورام ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

اس سے قبل ہوئے سیمی فائنل میچوں میں پرشورام نےمقامی کاسموس کو اور جن درگا نے اُڈپی کی اچھیلا ٹیم کو ہرا کر فائنل پہنچے تھے۔ جن درگا ٹیم کے وکرانت بیسٹ رائیڈر، پرشورام کے وشو انپا نائک بیسٹ کیچر، منوج نائک سنجیدہ کھلاڑی کے خطابات سے نوازاے گئے۔ ماستپا لچمیا نائک نے انعامات کی تقسیم کی ۔ ٹورنامنٹ میں 3اضلاع کی کل 38ٹیمیں شریک ہوئی تھیں۔ دو دنوں تک کھیلے گئے میچوں کا دیکھنے کے لئے ہزاروں شائقین محظوظ ہوئے۔

اس سے دو دن قبل نیلگوڈ چوڈیشوری مندر کے دھرم درشی مادیو سوامی جی نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کرتےہوئے ملکی کھیل کبڈی کے ساتھ دیگر سماجی خدمات انجام دینے والے پرشورام اسپورٹس کلب کی انہوں نے ستائش کی ۔ صنعت کار بی سنیل نائک، تعلقہ پنچایت کے سابق صدر پرمیشور دیواڑیگا نے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک نے افتتاحی تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر روی نائک، جٹپا نائک، مہیش نائک، شنکرشٹی ، پرشورام کلب کے صدر وینکٹیش دیواڑیگا وغیرہ ڈائس پر موجود تھے۔

صنعت کار سنیل بی نائک نے کھیل میدان کا اجراءکیاتو گنگادھرنائک نے استقبال کیا۔ یوگیش دیواڑیگا نے رپورٹ کی خواندگی کی۔ منجوناتھ نائک نے شکریہ اداکیا۔ شری دھر شیٹھ اور منجوناتھ نائک نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔

ایک نظر اس پر بھی

سرسی: نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کاروں کی خریداری - بینکوں کو دیا گیا کروڑوں روپیوں کا دھوکہ

موٹر گاڑیوں کی خریداری کے لئے فریب کاروں کی ایک ٹولی کے ذریعے نقلی دستاویزات کی بنیاد پر کروڑوں روپئے قرضہ لینے اور پھر گاڑیاں نہ خریدتے ہوئے کےڈی سی سی بینک کے علاوہ کئی نیشنلائزڈ بینکوں کو دھوکہ دینے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

منڈگوڈ میں سدارامیا نے کہا : بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ اور مودی جھوٹوں کے سردار

منڈگوڈ میں کانگریس کی طرف سے منعقدہ پرجا دھونی - ۲ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے بی جے پی اور وزیر اعظم نریندرا مودی پر تیکھے وار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی جھوٹ کا کارخانہ تو وزیر اعظم مودی جھوٹوں کے سردار ہیں ۔ جھوٹ ہی ان کا خاندانی بھگوان ہے اس لئے ان پر اعتبار ...

بی جے پی اُمیدوار صرف مودی کے نام پرووٹ مانگ رہے ہیں،بھٹکل سمیت کرناٹک کی 20 سے زائد سیٹوں پرہماری جیت یقینی؛ کانگریس ترجمان کا بیان

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی    ترقی کے نام پر یا حلقہ کے مسائل کو حل کرنے کے نام پر  عوام سے  ووٹ نہیں مانگ رہی ہے   بلکہ مودی کے نام پر ووٹ مانگ رہی  ہے۔ بی جے پی کے پاس ڈیولپمنٹ کا کوئی منصوبہ نہیں ہے،  وہ صرف ذات پات، ہندو مسلم منافرت اور جھوٹے اور نفرتی بیانات کے ذریعے  ...

اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے بھٹکل میں فراہم کی گئی ویکسین کی سہولت؛ سفر حج پر ضلع سے روانہ ہوں گے 220 لوگ

ضلع اُترکنڑا کے عازمین حج کے لئے جمعرات کو بھٹکل تنظیم ہال میں ویکسین کی سہولت فراہم کی گئی، جس کے لئے تنطیم کی طرف سے ضلع حج کمیٹی کی جانب سے تمام عازمین کو ویکسین کے لئے بھٹکل تنظیم آفس پہنچنے  کی ہدایت جاری کی گئی تھی۔