ہوناور شراوتی ندی سے ریت سپلائی کے انتظار میں مزدور، ٹھیکدار اور سواری مالکان :کیا حکومت اس طرف توجہ دے گی ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st September 2018, 7:20 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور :21/ستمبر(ایس اؤ نیوز) گذشتہ جون سے بند ریت سپلائی ستمبر ختم ہونےکو ہے شروع ہونے کے کوئی آثار نظر نہیں آنے  سے ریت پر انحصار کرنے والے مزدور، سواری مالکان، ٹھیکدار سب پریشان ہیں۔ سرکاری عمارات سمیت کئی پرائیویٹ عمارات کی تعمیر ریت نہیں ملنے کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں، ترقی کو گرہن لگاہے۔

عام طورپر بارش اور ریت کی ذخیرہ اندوزی کے لئے جون کے پہلے ہفتہ سے اگست کے دوسرے ہفتہ تک ریت سپلائی پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ لیکن سرکاری سطح پر جاری پیچیدگیوں کی وجہ سے ابھی تک شروع نہیں ہوئی تو ریت پر منحصر سبھی انتظارمیں ہیں۔ ریت سپلائی نہیں ہونے کی وجہ سے ہزاروں مزدور، بینک قرضہ کی سواریوں کے مالکان کام دھندہ نہیں ہونے سے مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔ یہ رجسٹرڈ ریت سپلائی کرنےو الوں کادکھڑا ہے تو چوری چھپے ریت سپلائی کرنےو الوں کی کتنی ہی سواریوں کو پولس نے ضبط کرلیا ہے، نہ سواری ، نہ ریت سپلائی دونوں طرف سے نقصان اٹھا رہے ہیں۔ عوام نے اپنے کئی تعمیراتی منصوبوں کو موخر کرتے رہے ہیں۔ اسی انتظار میں کہ آج نہیں توکل ، ریت سپلائی شروع ہوگی، مگر کوئی امکان نظر نہیں آرہاہے۔

 محکمہ اراضی اور کان کنی کی طرف سے ملی جانکاری کے مطابق شراوتی ندی سے ریت نکالنے کے لائسنس کے لئے 1500 سے عرضیاں موصول ہوئی ہیں ، اب تک 43افراد کو منظوری دی گئی تھی جنہیں فی ٹن 60ہزاروپئے کی فیس  اداکرنی پڑتی ہے۔ ایک ٹھیکدار ایک برس میں5ہزار ٹن ریت ندی سے نکال سکتاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...