ہوناور میں جوے کے اڈوں پر پولس کا چھاپہ : پانچ گرفتار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th February 2019, 9:39 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور:11؍فروری (ایس او نیوز)تعلقہ میں سماجی سطح پر غیر قانونی سرگرمیوں پر مکمل قد غن لگانے کافیصلہ لیتے ہوئے  سی پی آئی چلویراجو اور انسپکٹر سنتوش کائی کنی کی قیادت میں ہوناور کی پولس لگاتار جوے کے اڈوں پر چھاپہ ماری کرتے ہوئے ملزموں کو گرفتارکررہی ہے۔ اتوار کو ایسے ہی ایک چھاپہ ماری میں 5ملزموں کو گرفتار کیاگیا ہے۔

کرکی کے پاوینکوروا ،آنگن واڑی کے قریب ساحلی علاقے میں  ایک گروپ روپیوں کی بازی لگار کر’اندر باہر ‘تاش کھیلنے (اسپیٹ) کی مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے سی پی آئی چلویراجو اور انسپکٹر سنتوش کائی کنی اپنے عملے کے ساتھ جائے وقوع پر چھاپہ مارکر پانچ لوگوں کو اپنی تحویل میں لینے کامیاب ہوئے ہیں۔ گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت کرشنا ہریکنتر، بدھونت ہریکنتر، منجپا ہریکنتر، دیویندر نائک، مہیش میستا بتائی گئی ہے۔ چدانند لکشمن نائک فرار بتایاگیا ہے۔ پولس نے 4200روپئے نقد اور تاش کے پتے ضبط کرلینےکے بعد کیس درج کیا ہے۔

خبر دینے والوں کو انعام : تعلقہ میں ہورہی غیر قانونی سرگرمیوں کے تعلق سے کوئی بھی اطلاع یا خبر دیتاہے تو انہیں مناسب انعام سے نوازے جانےکا سی پی آئی چلویراجو نے  اعلان کرتے ہوئے ہرحالت میں خاص کر جوے کو ختم کرنےکی ٹھانی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جو بھی اطلاع یا خبر دے گا اس کا نام ظاہر نہیں کیاجائے گا۔ سی پی آئی نے شہر میں یا کہیں بھی غیر قانونی سرگرمیوں کو ہوتے دیکھیں تو مندرج نمبر پرعوام کو  اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔ 9480805233سی پی آئی ہوناور۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...