الیکٹری سٹی بل میں بے قاعدگی؛ چھ سات دنوں بعد میٹر کی ریڈنگ ریکارڈ کرنے اورزائد رقم وصول کرنے کا الزام؛ ہیسکام انجینر سے شکایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th September 2016, 1:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 24/ستمبر (ایس او نیوز)  الیکٹری سٹی بل میں بے قاعدگی کی شکایت کو لے کر مدینہ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے یہاں بھٹکل ہیسکام کے اسسٹنٹ انجینر کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں اس بات کا الزام لگایا گیا ہے کہ ہیسکام کی جانب سے میٹر کی ریڈنگ کرکے بل دینے والے ہیسکام اہلکار ہر ماہ کی 9/ تاریخ کو آنے کے بجائے چھ سات دنوں بعد جب جی میں آئے گھروں میں آتے ہیں اور 9/تاریخ تک کی میٹر ریڈنگ ریکارڈ کرکے بل دینے کے بجائے 15 اور16 تاریخ کو میٹر کی جو ریڈنگ ہوتی ہے، اُسے نوٹ کرکے 9 تاریخ کا بل ہاتھ میں تھمادیتے ہیں۔ مدینہ ویلفیر سوسائٹی کے صدر مولانا عرفان ایس ایم ندوی نے اسسٹنٹ انجینر منجوناتھ سے راست گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایسا کرنے سے عوام سے زائد رقم وصول کی جارہی ہے، ان کے مطابق 9 تاریخ کو میٹر کی جو ریڈنگ ہوتی ہے، اُسے نوٹ ہی نہیں کیاجاتا، بلکہ 15 اور 16 تاریخ کی میٹر کی ریڈنگ نوٹ کی جاتی ہے اور بل میں چھ سات دن کی زائد ریڈنگ درج کرنے سے عوام چھ سات دنوں کی زائد رقم ہیسکام کو ادا کرتے ہیں، جو بالکل غلط ہے، انہوں نے ہیسکام انجینر سے مطالبہ کیا کہ گھر گھر جانے والے اپنے اہلکاروں سے اس تعلق سے معلومات حاصل کریں اور اس کو فوری طور پر روکیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جناب کوکاری نعیم صاحب نے بتایا کہ ایک تو زائد رقم عوام بھرتے ہیں، وہیں دوسری طرف  بل کی ادائیگی کے لئے ہیسکام کی جانب سے 14 دنوں کی مہلت دی جاتی ہے، مگر بل 15/16 تاریخ کو ہاتھ میں تھمانے سے یہ مہلت بھی نہیں ملتی اور عوام کو 7/8 دنوں کے اندر بل بھرنا پڑتا ہے اور ایک دن کی بھی تاخیر ہونے پر اگلے بل میں جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔جناب نعیم کوکاری صاحب کو شک ہے کہ یہی معاملہ بھٹکل کے دیگر علاقوں میں بھی ہوتا ہوگا، مگر بھٹکل کے گھروں کے ذمہ دار زیادہ تر گلف میں رہنے کی وجہ سے گھروں میں موجود خواتین اس طرف توجہ نہیں دیتی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ابھی صرف مدینہ کالونی کے عوام کی نظروں میں یہ باتیں آئی ہیں۔ 

مدینہ ویلفئیر سوسائٹی کے ذمہ داران کی شکایتوں کو سنتے ہوئے ہیسکام اسسٹنٹ انجینر نے اُنہیں یقین دلایا کہ وہ اس بات کی جانچ کریں گے اور واقعی ایسا ہورہا ہے تو متعلقہ اہلکاروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جس تاریخ کا بل ہوگا، اُسی تاریخ کو اہلکار گھروں میں پہنچ کر میٹر کی ریڈنگ درج کرتے ہوئے بل دیں۔ یادداشت پیش کرنے کے موقع پر عبدالجلیل خطیب اور سمیع اللہ شیخ سمیت دیگر حضرات بھی موجود تھے۔


 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...