گیل کے 10 ہزار رن پورے، ہربھجن نے مبارک باد دی
راج کوٹ،19؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کرس گیل کے 38 گیندوں پر 77 رنز کی مدد سے آرسی بی کو گجرات لائنز کے خلاف شاندار فتح ملی ہے۔ اس میچ میں اپنی لے حاصل کرنے والے گیل نے ٹی 20 میں 10 ہزار رنز کا ہندسہ بھی حاصل کر لیا ہے۔ گیل کی شاندار اننگز اور 10 ہزار رن پورے کرنے پر تجربہ کار اسپنر ہربھجن سنگھ نے انہیں مبارک باد دی ہے۔بھجی نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں 10 ہزار رن بنانا ایک بہت بڑی کامیابی ہے اور گیل اور وراٹ کے شاندار آغاز کی وجہ سے ہی بنگلور کی ٹیم کو مسلسل 3 شکست کے بعد کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سابق اسپنر نے کہا کہ گیل کو روک پانا انتہائی مشکل تھا، اس کے علاوہ بھجی نے لیگ اسپنر یجوندر چہل کی بھی تعریف کی ہے۔ بھجی نے کہا، یجوندر چہل ایک بہترین بالر ہے اور انہیں دیکھنے سے بھلے ہی وہ مضبوط نہ نظر آتے ہوں لیکن ان کی کلائیوں میں بہت جان ہے جس کی وجہ سے وہ لاجواب گیند بازی کر پاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ جب چہل ممبئی میں بھجی کے ساتھ تھے تب ان اتنی مہارت نہیں تھی اب وہ اور زیادہ نکھر کر سامنے آئے ہیں۔