حج بھون میں عازمین کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہمارا مقصد : روشن بیگ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th August 2017, 12:34 PM | ریاستی خبریں |

 بنگلورو،5؍اگست ( ایس او نیوز)بنگلورو کےحج بھون میں عازمین حج کوبہترسے بہترسہولیات فراہم کرنےکی کوشش کی گئی ہے۔ ملک کا ایک خوبصورت اور شاندارحج ہاؤس سمجھے جانے والے  بنگلورو کے حج بھون میں عازمین کوحاصل ہونے والی سہولیات کسی اسٹارہوٹل سے کم نظرنہیں آ رہی ہیں ۔ شہرگلستان بنگلورو کا حج بھون حج2017 کی میزبانی کیلئے تیارہو رہا ہے۔ اس خوبصورت حج بھون میں پچھلے سال کے مقابلہ سہولیات میں اضافہ کیا گیا ہے۔ حج ہاوز کے کمروں کا اندرونی حصہ کسی اسٹار ہوٹل سے کم نہیں ہے۔ تمام کمروں کو آرام دہ بنایا گیا ہے۔ ہرکمرے کو ضروری فرنیچرسے آراستہ کیا گیا ہے ۔ تقریبا 100 کمروں میں اے سی کی سہولت ہوگی۔ ہرکمرے میں پلازمہ ٹی وی اوردیگر ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں ۔ وزیرحج آرروشن بیگ کہتے ہیں کہ اُنکا مقصدعازمین حج کو بہترسے بہترسہولیات فراہم کرنا ہے۔ سفرحج کی تیاریوں کے لئےتمام محکموں کے افسروں  سے میٹنگ ہوئی ہے۔ اس مرتبہ عازمین حج کے کھانے کا انتظام آئی ایم اے کی جانب سے کیا جائےگا ۔

بنگلورو کے حج بھون میں  موجود100رہائشی کمروں میں بیک وقت600عازمین حج قیام کرسکتےہیں۔ اس کے علاوہ نماز،طعام، لگیج اوردیگر انتظامات کیلئے کشادہ ہال یہاں موجود ہیں۔6اگست سے یہاں عازمین حج کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگا۔7اگست کو وزیراعلی سدرامیا عازمین حج کے پہلے قافلے کو ہری جھنڈی دکھائیں گے۔ بنگلورو حج ایمبارکیشن پوائنٹ سے تقریبا پانچ ہزارعازمین مبارک سفر پرروانہ ہونگے۔ ان میں آندھراپردیش کے چتور اور اننت پور اضلاع کے عازمین بھی شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

25,000پین ڈرائیوزتقسیم؛ سابق وزیراعلیٰ کمار سوامی کا الزام، پرجول ریونا کے خلاف جنسی استحصال کے الزامات میں سازش

  سابق وزیر اعلیٰ نے 28 اپریل کو کانگریس حکومت کے ذریعہ تشکیل دی گئی خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کو بھی بدنام کرنے کی کوشش کی جو پرجول کے خلاف متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے سوشل میڈیا پر مبینہ طور پر اس میں شامل ویڈیوز کے بعد شروع ہوئی۔

کرناٹک میں بی جے پی کا مسلمانوں کے خلاف متنازع ویڈیو، پولیس کا ایکس کو نوٹس

رپورٹس کےمطابق منگل کو کرناٹک پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس‏کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی مہم کے ویڈیو کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت ہٹائے۔

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے انتخابات کا پرامن طورپر اختتام؛ 66.66 فیصد پولنگ؛ 227 امیدواروں کی قسمت ووٹنگ مشینوں میں بند؛4 جون کو ہوگی ووٹوں کی گنتی

کرناٹک میں دوسرے مرحلے کے لوک سبھا انتخابات میں شمالی کرناٹک ، حید آباد کرناٹک سمیت ریاست کے 14 لوک سبھا حلقوں میں منگل کو پولنگ ہوئی

بینگلورو : لیڈر آف اپوزیش آر اشوک نے کہا : پرجول ریونا انتخاب جیت گیا تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی

کرناٹکا کے لیڈر آف اپوزیشن اور بی جے پی کے اہم لیڈر آر اشوک نے کہا کہ اگر جنسی اسکینڈل کے ملزم ہاسن حلقے سے این ڈی اے کا امیدوار پرجول ریونّا  اگر الیکشن جیت جاتا ہے تو اس کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور اسے معطل کیا جائے گا ۔

گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت -  5 اضلاع میں ریڈ الرٹ - 14 اضلاع میں آرینج الرٹ 

ریاست میں گرمی کی بڑھتی ہوئی شدت اور بعض مقامات پر پارہ 42 سے 44 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کے بعد کرناٹکا اسٹیٹ ڈیسیاسٹر مونیٹرنگ سینٹر (کے ایس این ڈی ایم سی) نے 9 مئی تک کے لئے پانچ اضلاع میں ریڈ الرٹ اور 14 اضلاع میں آرینج الرٹ جاری کیا ہے ۔

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...