ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان بڑی کاوش کانتیجہ ، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہے:جائلز کلارک 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th September 2017, 3:41 PM | اسپورٹس |

لاہور،11ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک نے کہا ہے کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی کیلئے طویل سفرطے کرناپڑااور ورلڈ الیون کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان بڑی کاوش کانتیجہ ہے،چیئرمین پی سی بی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی سی سی کے ڈائریکٹر جائلز کلارک کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام نے زبردست قدم اٹھایا ہے، ورلڈالیون میں شامل تمام کھلاڑی بہت پرجوش ہیں،امید ہے شائقین کی بڑی تعدادمیچ دیکھنے آئے گی،جائلزکلارک نے کہا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی یہاں کے عوام کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے اورمیں سکیورٹی انتظامات پر پاکستانی حکومت اورسیکیورٹی اداروں کا مشکورہیں،ڈائریکٹر آئی سی سی نے کہا کہ 2011ء سے پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لے رہے تھے،پی ایس ایل فائنل لاہور میں نہ ہوتا تو موجودہ دورہ اتنا آسان نہ ہوتا، پاکستان میں کرکٹ بحالی پرلوگ بہت خوش ہیں،جائلز کلارک نے کہا کہ ہماری نظریں اس سیریز پر ہیں ،پی سی بی،رمیزراجا کی کوششوں سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہورہی ہے اور میں اینڈی فلاور کومبارکباد پیش کرتا ہوں ان کے بغیر یہ ممکن نہیں تھا،انہوں نے کہا کہ حالیہ سیریزمیں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...