دہشت گردی کے الزام میں گرفتار سات میں سے چار کو مینگلور عدالت نے دیا با عزت بری کئے جانے کا حکم؛ بھٹکل کے شبیر مولانا بھی شامل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 10th April 2017, 2:58 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 10 اپریل (ایس او نیوز) دہشت گردی کے الزام میں گرفتار مینگلور، اُلال، بنٹوال اور بھٹکل کے سات ملزمین میں سے چار کو آج مینگلور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے باعزت بری کئے جانے کا حکم دیا ہے۔ ان تمام پر 2008 میں دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت معاملات درج کئے گئے تھے اور 2008 سے 2009 کے درمیان ان کی گرفتاری عمل میں آئی تھی۔

پولس کی سخت سیکوریٹی کے انتظامات کے ساتھ آج پیر کو تمام ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا، اس موقع پر ملزمین کے گھروالے بھی موجود تھے۔مینگلورتھرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کی جج پشپانجلی نے بھٹکل کے مولانا شبیر گنگولی سمیت جملہ چار لوگوں کو تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے باعزت رہا کرنے کا حکم دیا۔البتہ جج نے بقیہ تین لوگوں کے الزمات ثابت ہونے پر سزا سنائیں۔

جن چار لوگوں کو باعزت بری کرنے کا حکم جاری کیا گیا، اُن میں ایک بھٹکل کے مولانا شبیر گنگاؤلی ہیں، جبکہ دیگر میں اُلال کے محمد علی اور جاوید علی اوربنٹوال کے رفیق شامل ہیں۔ اسی طرح جن تین لوگوں پر جرم ثابت ہوا ہے، اُن میں مینگلور کے قریبی علاقہ ہلے انگڈی کے احمد باوا، پانڈیشور کے نوشاد اور بنٹوال کے فقیر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ بھٹکل کے مولانا شبیر کو پونا میں پہلے نقلی نوٹ برآمد ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، بعد میں ان پر دہشت گردی کے مختلف دفعات عائد کئے گئے تھے۔ نقلی نوٹ برآمد ہونے کے جرم میں اُنہیں پانچ سال کی سزا سنائی گئی تھی، بعد میں ان کے اچھے برتاؤ کو دیکھتے ہوئے چار ماہ پہلے ہی ان کی سزا ختم کی گئی تھی۔

مینگلور عدالت سے باعزت بری کئے جانے پر اے پی سی آر کے بھٹکل کے ذمہ داران نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اُترکنڑا اے پی سی آر کے کنوینر قمر الدین مشائخ اور سرگرم رکن مولانا زُبیر ندوی اور عدالت میں ان کا کیس لڑنے والے ایڈوکیٹ ارشد بالور نے بتایا کہ ابتدا سے ہی وہ اس کیس کو ہینڈل کررہے تھے۔ اُدھر پونا میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سرگرم رکن انجم انعامدار نے بھی مولانا شبیر کی رہائی پر نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے ,انہوں نے بتایا کہ مولانا کو نقلی نوٹوں کے نام پر پھنسایا گیا تھا، ان کے مطابق پونا میں مولانا شبیر کے معاملات کی نگرانی وہ  خود کر رہے تھے۔

اس تعلق سے تازہ اور تفصیلی رپورٹ کے لئے درج ذیل رپورٹ پڑھ  سکتے ہیں:

بھٹکل کے شبییر گنگائولی کو 8سال بعد ملی جیل سے آزادی؛ مینگلور عدالت نے کیا با عزت بری؛ APCR کی کوششیں رنگ لائیں
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...