ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سابق کرکٹرز کا یونس خان کو خراج تحسین

Source: S.O. News Service | By Sheikh Zabih | Published on 9th April 2017, 8:13 PM | اسپورٹس |

کراچی،9؍اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں ملک کے لیے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین یونس خان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔سنیچر کو یونس خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے اپنی طرف سے ملک کی بہترین خدمت کرنے کی کوشش کی۔ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے ملک کو آگے لے جانے کی کوشش کی اور اگر اس حوالے سے مجھ سے جو غلطیاں ہوئی ہیں ان کونظر اندازکریں۔‘سابق کپتان نے کہا کہ انھوں نے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہے اور جس طرح میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ آیا ہوں اس کی وجہ بھی یہی ہے۔انھوں نے کہا کہ سرفراز احمد کے پاس موقع ہے کہ وہ پاکستان کرکٹ کو آگے لے کر جائے۔ ’میرے خیال میں کسی کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر یونس خان نہیں کھیل رہا تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔‘یونس خان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ2007 میں ویسٹ انڈیز میں باب وولمر کے انتقال کے دو سے تین دن ان کے کریئر کے غمگین ترین اور خراب ترین دن تھے جہاں ٹیم اکیلی ہو گئی تھی اور ٹیم کے کوچ دنیا میں نہیں رہے تھے۔یونس خان کا نام حال ہی میں وزڈن کے سال کے پانچ بہترین کھلاڑیوں میں شامل کیاگیا۔پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے یونس خان نے 26 فروری سنہ 2000 کو اپنے کیریئر کا پہلا ٹیسٹ سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلا اور اپنے پہلے ہی میچ کی دوسری اننگز میں ساتویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے انھوں نے 107 رنز کی اننگز کھلی تھی۔یونس خان نے 115 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں اور 39۔52 کی اوسط سے 9977 رنز بنائے جن میں 34 سیچریاں اور 32 نصف سینچریاں شامل ہیں۔اس کے علاوہ انھوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ٹرپل سنچری اور پانچ ڈبل سینچریاں بھی اسکورکی ہیں جبکہ دو مرتبہ وہ 190 سے زائداسکور کرنے کے بعد ڈبل سینچری مکمل نہ کر سکے۔ان کا سب سے زیادہ سکور 313 ہے جو انھوں نے 2009 میں سری لنکا کے خلاف کیا۔ یہ اسکور پاکستان کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کا تیسرا سب سے زیادہ سکور ہے۔ پہلے نمبر پر حنیف محمد ہیں 337 رنز کے ساتھ اور دوسرے نمبر پر انضمام الحق 329 رنز کی اننگز کے ساتھ ہیں۔یونس خان نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا جاوید میانداد کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا۔ انھوں نے انضمام الحق کا سب سے زیادہ 25 سینچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا۔یونس خان اپنے ٹیسٹ کیریئر میں صرف ایک ہی بار 'نروس نائنٹیز' کا شکار ہوئے جب سنہ 2001 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 91 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے تھے تاہم اسی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انھوں نے 149 رنز کی شانداراننگزکھیلی تھی۔یونس خان کرکٹ کی تاریخ واحد بیٹسمین ہیں جنھوں نے تمام ٹیسٹ پلئینگ نیشنز سمیت 11 ممالک میں سینچریاں کی ہیں۔یونس خان نے 13 فروری 2000 کو بین الاقوامی کیرئر کا آغاز کراچی میں سری لنکا کے خلاف ایک روزہ سیریز سے کیا جہاں انھوں نے 46 رنز بنائے تھے۔یونس خان نے 265 ایک روزہ میچ کھیل کر 7249 رنز بنائے ہیں جن میں سات سینچریاں اور 48 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ ایک روزہ کرکٹ میں ان کا بہترین سکور 144 رنز ہے جو انھوں نے کولمبو میں ہانگ کانگ کے خلاف سنہ 2004 میں بنایا تھا۔یونس خان نے نومبر 2015 میں آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ایک روزہ سیریز کے دوران ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔یونس خان نے اپنی قیادت میں پاکستان کو 2009 میں ٹی 20 کا عالمی چمپیئن بنایا جو 1992 کے ورلڈکپ میں فتح کے بعد پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا اعزاز تھا۔اس کے بعد انھوں نے ٹی 20 کرکٹ سے کنارہ کشی کا اعلان کیاتھا۔یونس خان کی ریٹائرمنٹ کے اعلان پر سابق کرکٹرز کی جانب سے بھی انھیں خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹوئٹر پر کہا کہ یونس خان کی پاکستان کرکٹ کے لیے ایمانداری اور بے لوث خدمات کے عوض ان کو’’یونیک خان‘‘ کا نام دیا جانا چاہیے۔شاہد آفریدی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یونس خان 'عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ ایسے فخر کے ساتھ ملک کی نمائندگی کرنے پر یونس خان کا شکریہ۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...