گیروسوپا ڈیم سے 61ہزارکیوسیکس پانی چھوڑنے پر شراوتی ندی کے بائیں کنارے پر سیلاب کے بعد حالات میں سدھار 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th August 2018, 9:26 PM | ساحلی خبریں |

ہوناور18اگست (ایس او نیوز) مسلسل برسات کی وجہ سے شراوتی ندی پر واقع گیروسوپاٹیل ریس ڈیم سے کل جمعہ کے دن صبح کے وقت 61ہزار کیوسیکس پانی چھوڑا گیا جس کی وجہ سے شراوتی ندی میں پانی کی سطح میں تین فٹ کا اضافہ ہواتھا اور اس کے دائیں کنارے پر 35کیلومیٹر تک کے علاقے میں سیلاب آگیا تھا۔ تازہ ترین خبروں کے مطابق شراوتی ندی میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے اور جن لوگوں کومزید سیلاب کے خطرے کی وجہ سے نشیبی علاقے سے اونچی سطح والے علاقوں میں منتقل کیا گیا تھا وہ سب اپنے مکانوں میں واپس آ گئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ بھاری برسات کی وجہ سے لنگن مکّی ڈیم میں پانی سطح بہت زیادہ بڑھ جانے کے بعد جمعرات کے دن صبح میں لنگن مکّی ڈیم سے 15ہزار کیوسیکس پانی چھوڑاگیا تھا۔ شام ہوتے ہوتے اس کی مقدار بڑھ کر 35ہزار کیوسیکس ہوگئی۔ جمعہ کے دن چھوڑے گئے پانی کی مقدار 61ہزار کیوسیکس ہوجانے کی وجہ سے گیروسوپا سے ہوناور تک 35کیلومیٹر کے علاقے میں کھیت ، باغات اور مکانوں میں سیلابی پانی گھس آیاتھا۔گیروسوپا نگر بستی کیری، تینگار، سمسی، اپّنی، ماگوڈ جیسے علاقے سیلاب کی زد میں آ گئے تھے۔

بتایاجاتا ہے کہ رکن اسمبلی سنیل نائک نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔کرناٹکا پاور کارپوریشن کے افسران سے صورتحال کے متعلق جانکاری حاصل کی اور حفاظتی بندوبست کا جائزہ لیا۔اس کے علاوہ جن لوگوں کوسیلاب کی وجہ سے مالی نقصان پہنچا ہے انہیں سرکار سے امداد دلانے کا تیقن دیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...