حمیر پور میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد مردہ ملے
لکھنؤ،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اترپردیش کے حمیرپورضلع میں ایک ہی خاندان کے پانچ رکن مشتبہ حالات میں مردہ پائے گئے۔ریاستی پولیس ہیڈکوارٹرترجمان نے آج بتایا کہ مودہا تھانہ علاقہ کے دیوی کراسنگ واقع ایک مکان میں کل کرشپال سنگھ،کشمادیوی،رانیم،رام کلی اورچھ مہینے کا نوزائیدہ بچہ مردہ پائے گئے۔ترجمان کے مطابق بادی النظر میں لگتا ہے کہ خاندان کے لوگوں نے کوئی زہریلی چیز کھا لی تھی۔لاش دو سے تین دن پہلے ظاہرہوتے ہیں۔مقدمہ درج کر لیاگیاہے اورلاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاگیاہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔