کمٹہ میں ماہی گیروں کی کانفرنس ۔راہل گاندھی کے ہاتھوں ہوگا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2017, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

کمٹہ 20؍اکتوبر(ایس او نیوز)کرناٹکا علاقائی ماہی گیرکانگریس کی طرف سے 19؍نومبر کو عالمی یوم ماہی گیر کے حوالے سے شہر کمٹہ ضلع شمالی کینرا کے منکی گراؤنڈ میں ماہی گیروں کی کانفرنس منعقد ہوگی جس کا افتتاح راہل گاندھی کریں گے۔

اڈپی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سابق رکن اسمبلی یو آر سبھاپتی نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے اس عظیم الشان کانفرنس میں 60 سے 70ہزار تک ماہی گیر شریک ہونے کی توقع ظاہر کی۔سبھاپتی کے بیان کے مطابق اس کانفرنس میں ماہی گیروں کے بہت سارے مسائل حل کرنے اور مطالبات پورے کرنے کے سلسلے میں ریاستی اور مرکزی حکومت پر دباؤ ڈالا جائے گا۔ سب سے اہم مانگ یہ ہوگی کہ پورے ملک کے لئے ماہی گیری سے متعلق یکساں قانون اور اصولوں پر عمل ہو۔ جب کہ اس وقت ہر ریاست کے اپنے اپنے جداگانہ قوانین ہیں، جس سے مختلف ریاستوں کے ماہی گیروں کے درمیان آپسی رنجش اور چپقلش سامنے آتی رہتی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہر ریاست کی وزارت ماہی گیری ہوتی ہے اور اس کا ایک وزیر ہوا کرتا ہے ، لیکن اب تک مرکزی حکومت میں وزارت ماہی گیری کا قلمدان نہیں ہے اور محکمہ وزیر زراعت کے تحت ہی چل رہاہے۔ لہٰذا ایک مطالبہ یہ بھی ہوگا کہ مرکزی حکومت میں بھی وزارت ماہی گیری قائم کی جائے۔اس کے علاوہ ماہی گیر طبقہ کو پسماندہ طبقات کے شیڈول میں شامل کرنے کے لئے برسہابرس سے کیا جانے والا مطالبہ پوراکرنے پر بھی زور ڈالا جائے گا۔سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ ریاست میں ماہی گیروں کی آبادی 23لاکھ سے زیادہ ہے۔ اس لئے آئندہ اسمبلی انتخابات میں 8تا 10سیٹوں پر ماہی گیر طبقے کے لیڈروں کو الیکشن لڑنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع اور بلاک سطح پر کانفرنس کی تیاری کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ یکم نومبر کو مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کی مذمت کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...