ممبئی میں کل 25 نومبر سے شروع ہورہا ہے تین روزہ اسلامک فقہ اکیڈمی(انڈیا) کا ۲۷واں فقہی سمینار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 24th November 2017, 9:09 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی 24/نومبر (ایس او نیوز) اسلامک فقہ اکیڈمی (انڈیا) کا۲۷واں فقہی سمینار ملک کی معروف ریاست مہاراشٹرا کے مشہور تجارتی شہر عروس البلاد ممبئی میں کل مورخہ ۲۵ تا ۲۷ نومبر۲۱۰۷ء کو منعقد ہورہا ہے، جس میں اندرون ملک سے علما اور ماہرین علوم عصریہ کی ایک بڑی تعداد کے شریک ہونے کی توقع ہے، اس بات کی اطلاع  27ویں فقہی سمینار کی مجلس استقبالیہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں دی گئی ہے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ اکیڈمی نے اس سمینار میں غور و فکر کے لئے چار اہم موضوعات منتخب کئے ہیں،جو مندرجہ ذیل ہیں:
۱۔عصری تعلیمی اداروں سے متعلق شرعی مسائل
۲۔حیوانات کے حقوق اور ان کے احکام
۳۔مکان کی خرید و فروخت سے متعلق نئے مسائل
۴۔طلاق اور اس سے پیدا ہونے والے سماجی مسائل

۱۔عصری تعلیمی اداروں سے متعلق شرعی مسائل کے بارے میں ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ  قرآن و حدیث اور احکام شرعیہ کی تعلیم کوتمام دوسرے علوم پر فضیلت حاصل ہے لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ انسانی زندگی میں جن علوم کی ضرورت پیش آتی ہے وہ سب علم نافع میں شامل ہیں اور ضروری ہے کہ مسلمان اپنی دینی تعلق کو قائم رکھتے ہوئے ان علوم میں آگے بڑھیں۔اس موضوع کے تحت : ان باتوں پر غور وفکر کی جائے گی کہ ایسے اسکول قائم کرنے کا کیا حکم ہے جن کے اندر اسلامی ماحول میں مطلوبہ معیار کے تعلیم کے مطابق عصری علوم پڑھائے جائیں؟ ایسے ادارے اگر مسلمانوں کے زیر انتظام ہوں تو نصاب تعلیم میں کن امور کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے؟اسی طرح سرکاری تعلیمی اداروں میں جہاں بچے بھاری فیس ادا نہیں کرسکتے یاعیسائی مشنری یا سنگھ پریوار کے تحت چلنے والے ادارے جو مسلم محلوں کے قریب ہوتے ہیں کیا ان اسکولوں میں مسلمانوں کے لئے اپنے بچوں کو تعلیم دلانا جائز ہوگا؟عصری درسگاہوں کے اندر مخلوط تعلیم کا نظام ہوتا ہے، لڑکے اور لڑکیاں ایک ساتھ کلاسوں میں پڑھتے ہیں تو کیا ان مخلوط تعلیمی اداروں کے  نظام کو درست قراردیاجاسکتا ہے؟اسی طرح اسکولی یونیفارم، داخلہ فیس، ماہانہ  فیس، ٹرم فیس، ٹرانسپورٹ فیس، امتحان فیس وغیرہ کے نام سے مختلف فیسیں لی جاتی ہیں تو کیا تعلیم کو خدمت کے بجائے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ نفع دینے والی تجارت بنا لینا جائز ہے؟اور اسی طرح کے بعض دوسرے اہم مسائل پربحث کی جائے گی۔

۲۔حیوانات کے حقوق اور ان کے احکام عنوان کے تحت اس بات پر غوروخوض کیا جائے گاکہ اسلام دین رحمت ہے اور اس نے تمام مخلوقات کے ساتھ رحم دلی کی تعلیم دی ہے ان میں ایک حیوانات بھی ہیں، اس وقت دنیا بھر میں جانوروں کو بچانے کی کوششیں کی جارہی ہیں، کیونکہ بعض جانوروں کی نسلیں ختم ہوتی جارہی ہیں اور ماحول پر منفی اثر پڑرہا ہے اسی لئے جانوروں کے تحفظ اور اس کو انسان کی ظلم وزیادتی سے بچانے کے لئے مختلف قوانین بنائے گئے ہیں اور جانوروں کے حقوق کے بارے میں مختلف اوقات میں سوالات اٹھتے رہے ہیں، اسی کے پیش نظر اکیڈمی نے اپنے سمینار میں اس کو بھی موضوع بحث بنایا ہے جس میں جانوروں کے جسمانی حجم بڑھانے اور دودھ میں اضافے کے لئے انجکشن دینے اور دوائیں دینے ،اسی طرح حلال اور حرام جانوروں کے درمیان جفتی کرانے،  جانوروں کو پنجڑے میں رکھنے  اور جانوروں پر میڈیکل تجربات کرنے جیسے اہم مسائل پر بحث کی جائے گی۔

۳۔مکان کی خرید و فروخت سے متعلق نئے مسائل عنوان کے تحت اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ انسان کی ایک بنیادی ضروریات میں سے ایک اہم ضرورت مکان ہے، اس وقت صورت حال یہ ہے کہ دنیا میں انسانوں کی ایک قابل لحاظ آبادی مکان کی سہولت سے محروم ہے، رفاہی تنظیمیں اور حکومتیں بھی اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہیں،اور یہ سرمایہ کاری کا میدان بن چکا ہے اور شہروں میں یہ سب سے اہم تجارت بن گئی ہے اس سلسلہ میں متعدد مسائل دہلی کے تاجروں اور خریداروں کی طرف سے پیش کئے جاتے ہیں،فلیٹ اور مکانات اسی طرح پلاٹس کی خرید و فروخت میں ہونے والی دھوکہ دہی کے تعلق سے مختلف پہلوؤں پر بحث کی جائے گی۔

۴۔طلاق اور اس سے پیدا ہونے والے سماجی مسائل عنوان کے تحت اس بات پر غورخوض ہوگا کہ انسان کواللہ تعالی نے جو امتیازات عطا فرمائے ہیں اس میں ایک خاندان بھی ہے اور اسلام میں خاندانی نظام کا استحکام بیحد اہم ہے اور خاندان کا ٹوٹ اور بکھر جانا اسی قدرنقصاندہ ہے، اسی پس منظر میں چند سوالات پر اس سمینار میں بحث کی جائے گی،جیسے آ ج کل لڑکے اور لڑکیاں اپنی پسند سے رشتہ کرنا چاہتے ہیں اور والدین کی مرضی اور ان کے مشورے کو بالکل نظر انداز کردیتے ہیں، اس سلسلہ میں صحیح رویہ کیا ہے؟اگر کسی عورت کو طلاق ہوگئی تو اس کا دوسرا نکاح کرانے کی ذمہ داری کن لوگوں پر ہوگی؟ اسی طرح مطلقہ عورتوں کا نفقہ کن رشتہ داروں پر واجب ہوگا؟شرعاً کن حالات میں کس عورت کو طلاق دینا جائز ہے؟اور اسی طرح کے دوسرے سماج سے مربوط مسائل پربحث ہوگی۔

بتایا گیا ہے کہ اس سمینارمیں اندرون ملک سے اہم علماء ، ماہرین اور عرب ممالک سے بھی علماء کے شریک ہونے کی توقع ہے۔

پریس ریلیز میں بیسویں صدی کے ممتاز عالم دین مفکرو محقق حضرت مولانا سید علی میاں ندوی رحمۃ اللہ علیہ کے  الفاظ کے حوالہ سے بتایا گیا ہے کہ  اسلامک فقہ اکیڈمی(انڈیا) ایک ایسا ادارہ اور تنظیم ہے جس میں ہندوستانی مسلمانوں بالخصوص علماء اواور دینی غیرت و فکر رکھنے والے مسلمانوں کو فخر اور فخر سے زیادہ شکر کرنے کا حق حاصل ہے، یہ ایک خالص تعمیری اور فکری علمی و فقہی تنظیم اور اجتماعیت جس میں ملک کے ممتاز صحیح العقیدہ، صحیح الفکر اور وسیع العلم علماء اور کارکن شامل ہیں۔

اسلامک فقہ کے تعلق سے پریس ریلیز میں جانکاری دی گئی ہے کہ اس اکیڈمی کے بانی  حضرت مولانا قاضی مجاہد الاسلام قاسمی صاحبؒ اور ان کے معاون علما نے اکیڈمی کے قیام کے وقت ہی اس کے اغراض و مقاصد طے کردیئے تھے جن میں جدید عہد میں پیدا ہونے والے مسائل کا اجتماعی تحقیق کے ذریعہ حل تلاش کرنا،جدید پیش آمدہ مسائل میں علماء اور دینی اداروں سے تحریریں اور فتاوی حاصل کر کے عام مسلمانوں کو باخبر کرنا،نئے باصلاحیت علما کی صلاحیت کو علمی وتحقیقی رخ دینا،مختلف مسالک کے علمی و فقہی ذخیرہ سے استفادہ کا رجحان پیدا کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...