انڈر 17 ورلڈ کپ کی تیاری اطمینان بخش، ابھی کام باقی: فیفا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2017, 12:15 PM | اسپورٹس |

نئی دہلی،22؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ا یس انڈیا)اسی سال ہندوستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے فیفا انڈر 17 ورلڈ کپ کی تیاریاں کا جائزہ لینے آئے فیفا کے وفد نے کہا ہے کہ وہ قومی دارالحکومت کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم کی تیاری سے مطمئن ہے لیکن ساتھ ہی کہا کہ ابھی بہت سے کاموں کو انجام دیا جانا باقی ہے۔ فٹ بال کی ریگولیٹری ادارے فیفا کے ٹورنامنٹ کے سربراہ آئمایا رجا اور انڈر 17 ورلڈ کپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر جیویر سیپی نے بدھ کو اسٹیڈیم کا معائنہ کیا۔اس وفد نے تقریبا ایک سال پہلے بھی اسٹیڈیم کی تیاریوں کو جانچا تھا۔ معائنہ کے بعد یارجا نے کہاکہ میں یہاں ایک سال بعد آکر خوش ہوں، ہم نے یہاں بہت بہتر محسوس کیا ہے۔ فیفا کام سے مطمئن ہے، ساتھ ہی ہم حکومت اور وزارت کھیل کی طرف سے ملنے والی مدد سے بھی خوش ہیں لیکن ہمیں یہ بات ذہن میں رکھنی ہو گی کہ ہمارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے۔ دہلی میں ابھی کافی کام باقی ہے، جو کیا جانا ہے۔انہوں نے کہاکہ میں یہاں کام کرنے والے تمام لوگوں کی تعریف کرتا ہوں لیکن اب ہمیں اور تیزی سے کام کرنا ہوگا۔ ورلڈ کپ کے لئے جو ضروری ہے، وہ ہمیں وقت پر کرنا ہوگا، ہم نے چیزوں کو بہتر ہوتے دیکھا ہے، مجھے امید ہے کہ حکومت اور وزارت اب محنت سے کام کریں گے۔ٹورنامنٹ کے ڈائریکٹر سیپی نے کہاکہ حکومت، وزارت کھیل اور ہندوستانی کھیل اتھارٹی (سائی) نے اچھا تعاون دیا ہے، یہ انہی کی بدولت ممکن ہوا ہے لیکن، میں یارجا کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، اب بھی کئی کام باقی ہیں۔

اسٹیڈیم میں کہاں بہتر بنانے کی ضرورت ہے، اس کے جواب میں یارجا نے کہاکہ میدان اور پریکٹس میدان میں بہتری کی گنجائش ہے، ان کے پاس منصوبہ ہے اور اسی پر کام کر رہے ہیں، میرے حساب سے دو جگہیں ہیں جہاں کام باقی ہے۔ 

فیفا کے وفد کو امید ہے کہ اگلے ماہ تک باقی کام مکمل ہو جائے گا۔یہ وفد چند ماہ بعد پھر میدان کا معائنہ کرے گا۔ورلڈ کپ اکتوبر میں شروع ہو جائے گا اور اس دوران دیوالی ہونے کی وجہ سے دہلی میں ہونے والے میچوں میں آلودگی کے مسئلے سے پریشانی کھڑی ہو سکتی ہے لیکن یارجا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کے لئے احتیاط برتنے کی تیاری کر لی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...