منڈگوڈ میں قرضے کے بوجھ سے پریشان کسان کی خود کشی

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th October 2016, 7:42 PM | ساحلی خبریں |

منڈگوڈ 25/اکتوبر (ایس او نیوز)موڈسالی گرام کے یلّپا پرسپاّ (67سال) نامی کسان نے کھیتی باڑی کے لئے مختلف بینکوں اور سوسائٹیوں سے لئے گئے قرض کی ادائیگی کرنے کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے کیڑے مار دوا کھا کرخود کشی کرلی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ یلّپا پرتقریباً167000 روپے قرض کا بھاری بوجھ تھا، جس سے وہ رات دن پریشان رہنے لگا تھا۔جب قرض لوٹانے کا کوئی راستہ اس کے سمجھ میں نہیں آیا تو اس نے کیڑے مار دوا کھالی۔ طبیعت بگڑنے پر علاج کے لئے اسے ہبلی کیمس اسپتال لے جایا گیا، مگر علاج کارگر نہ ہونے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔اس ضمن میں اس کی بیٹے ناگیندرنے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کی ہے۔پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو میں بی جے پی کارکن نے پولنگ بوتھ کے پاس کیا ہنگامہ - کنداپور میں 'نوٹا' کی مہم زوروں پر

ووٹنگ کے دوران پولنگ بوتھ کے قریب  بی جے پی کارکنوں  کی پہلے پولس پھر صحافیوں کے ساتھ اُس  وقت جھڑپ شروع ہوگئی جب کانگریس امیدوار پدماراج آر پجاری  ایک گھنٹہ تک  ووٹنگ کی قطار میں کھڑے ہونے کے بعد  اپنا ووٹ ڈال کر باہر آرہے تھے۔  واردات  جمعہ صبح کو پیش آئی۔

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔