ایڈن گارڈن کے 4ا سٹینڈس شہیدوں کے نام
کولکاتہ،29اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)فوج کے کمانڈنگ ان چیف جنرل لیفٹیننٹ جنرل پروین بخشی کی موجود میں بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایڈن گارڈنز کرکٹ اسٹیڈیم کے چارا سٹینڈوں کو شہیدوں کے نام کیا۔ شہیدوں کو احترام دینے کے لئے سی اے بی آگے آیاچاہئے اور دنیا کی بہترین اسٹیڈیم میں شمار ہونے والے ایڈن گارڈیس کے چار اسٹینڈوں کوان فوجیوں کے نام کئے ہیں، جنہوں نے ملک کے لئے اپنی قربانی دیا ہے۔ ان ا سٹینڈوں کو دہلی ڈیر ڈیولس اور کولکاتا نائٹ رائڈرس کے درمیان ہوئے آئی پی ایل میچ شروع ہونے سے پہلے شہیدوں کے نام کیا گیا۔ ان اسٹینڈرس کا نام کرنل این جے نائر کے نام پر رکھا گیا ہے، جن کے ٹیم پر 1993 میں ناگالینڈ میں موکوچنگ۔ماریانو روڈ کے قریب مسلح قریب 100 باغیوں نے حملہ کر دیا تھا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل پروین بخشی نے اس اسٹینڈر کی نقاب کشائی کی۔ وہی گانگولی نے اس سال یوم جمہوریہ پر بعد از مرگ اشوک چکر سے نوازے گئے حولدار ہنگپن دادا کے نام پر رکھے گئے دوسرے اسٹینڈر کی نقاب کشائی کی۔ہنگپن گزشتہ سال جموں و کشمیر میں دہشت گردوں کو مار گرانے کے دوران شہید ہو گئے تھے۔ دیگر دوا سٹینڈوں کے نام صوبیدار جوگندر سنگھ اور لیفٹیننٹ کرنل دھان سنگھ تھاپا کے نام پر رکھے گئے۔