ضلع وقف بورڈ دفتر کے لئے جگہ نہ ملنے کی وجہ سے دفترکاروار سے سرسی منتقل

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 28th July 2017, 10:31 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:28/جولائی (ایس او نیوز) ایک زمانے سے ضلع وقف بورڈ کا دفتر کاروار میں چل رہاتھا مگر کرایے کی اس عمارت سے دفتر خالی کروانے کے بعد کاروار میں دفتر کی تعمیر کے لئے مناسب جگہ دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اب دفتر کو سرسی میں منتقل کیا گیا ہے اور نئی عمارت کی تعمیر کے لئے جگہ تلاش کی جارہی ہے۔اس بات کی اطلاع سرسی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے صدر جناب خیام مگد نے دی .

جناب خیام نے کاروار میں جگہ دستیاب نہ ہونے میں مسلم سماج کی طرف سے عدم تعاون کو ایک سبب قرار دیتے ہوئے  بتایا کہ وقف بورڈ دفتر کی تعمیر کے لئے سرکار کی طرف سے 2کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ابتدا میں کاروار کی مدینہ مسجد کے احاطے میں ایک کمرہ کے اندر دفتر قائم تھا۔ مگر سڑک کی توسیع کی وجہ سے وہاں سے کمرہ خالی کرناپڑا۔ پھر اسے کچھ مدت کے لئے کاروار ڈی سی دفتر کے ایک بوسیدہ کمرے میں منتقل کیا گیا۔ وہاں سے بھی اس عمارت کی تعمیر نو کے پس منظر میں وقف بورڈ کا دفتر خالی کرنا پڑا۔ پھر اس کے بعد عوام کا تعاون اور مناسب جگہ نہ ملنے کی وجہ سے ضلع کے وسط میں موجود سرسی شہر میں اسے منتقل کیے جانے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔اب سرسی میں دفتر کی تعمیر کے لئے جگہ تلاش کی جارہی ہے۔

اس موقع پر وقف مشاورتی کمیٹی کے سابق صدر محمد اقبال شیخ نے کہا کہ دفتر کی تعمیر کے لئے دس گُنٹہ زمین درکار ہے۔اب بھی کاروار میں جگہ کی تلاش جاری ہے ، اگر وہاں جگہ دستیاب نہیں ہوگی تو پھر سرسی میں ہی یہ دفتر تعمیرکیا جائے گا۔جب اخبار نویسوں نے ضلع کے مختلف مقامات پروقف املاک پر کیے گئے ناجائز قبضوں کے بارے میں پوچھا تو صدر کمیٹی نے کہا کہ اب تک ضلع میں کوئی مستقل وقف افیسر متعین رہا ہی نہیں ہے۔انچارج افسران کا معاملہ بھی کبھی ادھرکبھی اُدھر چل رہاتھا۔ اب جبکہ دفتر کو سرسی منتقل کیا گیا ہے تو ایک مستقل وقف افیسر اور ایک وقف انسپکٹر کو نامزد کیا گیا ہے۔ لہٰذا آئندہ دنوں میں ناجائز قبضہ جات کے تعلق سے کارروائی کی جائے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران وقف کمیٹی ذمہ داران محبوب علی، نذیر احمد، شوکت علی شیخ اور دیگرحضرات موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...