جنوبی افریقہ نے کرس مورس کے بعد اب فاسٹ بالر ڈین اولیور کو بھی بھیجا واپس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd March 2017, 12:22 PM | اسپورٹس |

ہیملٹن،21؍مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نیوزی لینڈ کے خلاف 25 مارچ سے ہیملٹن میں شروع ہونے والے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے پہلے جنوبی افریقہ کرکٹ سلیکشن کمیٹی نے اپنے ایک اور تیز بالر کو ٹیم سے باہر کر دیا ہے۔سی ایس اے نے اپنی ٹیم میں شامل فاسٹ بالر ڈین اولیور کو واپس جنوبی افریقہ بھیج دیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے پہلے سی ایس اے منیجر نے اپنے آل راؤنڈر کرس مورس کو بھی موجودہ دورے سے واپس بھیج دیا تھا۔نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ کے تین تیز گیند بازوں کے ساتھ ہی اس دورے کا اختتام کرنا چاہتا ہے، جہاں اس ٹیم میں مورنے مورکل، ورنو فلینڈر اورکنگسو رباڈا آئندہ ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقی ٹیم کے فاسٹ بولنگ اٹیک کا بوجھ سنبھالتے ہوئے نظر آئیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی ان ہی تینوں تیز گیند بازوں نے مہمان ٹیم کے تیز گیند بازی اٹیک کا بوجھ سنبھالا ہوا تھا، ساتھ ہی جنوبی افریقہ اس کو آگے بھی برقرار رکھنا چاہے گا۔اس کے علاوہ اس ٹیم کے ا سپن بولنگ کے شعبہ میں کیشو مہاراج اور جین پال ڈومنی کے ساتھ ساتھ پارٹ ٹائم اسپنر ڈین ایلگر بھی شامل ہیں، اگر ضرورت پڑی تو ٹیم میں شامل کئے گئے اسپنر ڈین پیٹ کو بھی کھلایا جا سکتا ہے۔اس سال انگلینڈ میں جون کے مہینے میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لئے بھی جنوبی افریقہ کے نوجوان کھلاڑیوں کو بخوبی تیار کر رہا ہے، جس سے وہ اس آئندہ ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔اس کے علاوہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بھی دو کرارے جھٹکے لگ چکے ہیں جہاں میزبان ٹیم کے دو اسٹار کھلاڑی راس ٹیلر اور ٹرینٹ بولٹ زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم سے پہلے ہی باہر ہو چکے ہیں۔آپ کو بتا دیں کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا رہا تھا، دوسرا ٹیسٹ میچ ویلنگٹن میں کھیلا گیا تھا، جس کو جنوبی افریقہ نے 8 وکٹوں سے جیتا تھا، تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 مارچ سے ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ 0۔1 سے آگے چل رہا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

حیدرآباد نے آئی پی ایل کا سب سے بڑا اسکور بنایا ، ممبئی کو 31 رنز سے دی بری طرح شکست

آئی پی ایل 2024 کے 8ویں میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے ممبئی انڈینز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ میچ میں حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 277 رنز بنائے۔ جواب میں ممبئی کی ٹیم 20 اوورز میں 246/5 ​​رنز ہی بنا سکی۔ تلک ورما نے ممبئی کے لیے کافی دیر کوشش کی اور 64 رنز کی ...

آئی پی ایل 2024: دفاعی چمپئن چنئی نے جیت کے ساتھ کیا آغاز، بنگلورو کو 6 وکٹ سے ملی شکست

آج آئی پی ایل 2024 کا پہلا میچ دفاعی چمپئن چنئی سپرکنگز (سی ایس کے) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان کھیلا گیا جس میں چنئی کو 6 وکٹ سے جیت ہاتھ لگی ہے۔ بنگلورو نے چنئی کے سامنے جیت کے لیے 174 رنوں کا ہدف رکھا تھا جسے اس نے 18.4 اوورس میں محض 4 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس ...

ہندوستان نے پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کو اننگ اور 64 رن سے شکست ، سیریز پر 4-1 سے قبضہ

دھرم شالہ میں کھیلے جا رہے پانچویں ٹیسٹ میچ میں ہندوستان نے انگلینڈ کو اننگز اور 64 رنز سےشکست دی  ہے۔ اس طرح ہندوستان نے سیریز 4-1 سے جیت لی۔ ہندوستانی ٹیم نے میچ کے تیسرے دن انگلینڈ کو بڑی شکست دی۔ انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی بری طرح لڑکھڑا گئی۔ صرف جو روٹ ہی بلے سے کچھ ...

ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 106 رنوں سے دی شکست، سیریز 1-1 سے برابر

) ہندوستان نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ سے ملی شکست کا بدلہ آج وشاکھاٹنم میں لے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا ہے۔ 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ ہندوستان نے 106 رنوں سے جیت لیا ہے۔ اس جیت کے ہیرو پلیئر آف دی میچ جسپریت بمراہ رہے جنھوں نے دونوں اننگ میں مجموعی طور پر 9 ...

کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کی جنوبی افریقہ پر تاریخی فتح، میچ دوسرے ہی دن ختم، ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر

ہندوستانی مینس کرکٹ ٹیم نے 2024 کا آغاز ایک شاندار اور ریکارڈ ساز جیت کے ساتھ کیا ہے۔ کیپ ٹاؤن کے نیولینڈس میں 3 جنوری سے شروع ہوا ٹیسٹ میچ 4 جنوری یعنی دوسرے دن ہی ختم ہو گیا۔ ہندوستان کو جیت کے لیے دوسری اننگ میں 79 رنوں کا ہدف ملا تھا جسے روہت بریگیڈ نے محض 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل ...

جنوبی آفریقہ نے پہلے ٹیسٹ میں انڈیا کو دی ایک اننگ اور 32 رنوں سے شکست

جنوبی افریقہ کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہندوستانی ٹیم ایک اننگ اور 32 رنوں سے ہار گئی ہے۔ اس شرمناک شکست کا ذمہ دار ہندوستانی بلے باز اور گیندبازوں دونوں رہے، کیونکہ پہلی اننگ میں کسی طرح 245 رن کا اسکور بنانے کے بعد ہندوستانی ٹیم دوسری اننگ میں محض 131 رنوں پر ...