دہلی میں پٹرول کی قیمت ریکارڈ سطح پر، ڈیزل بھی 70روپے سے تجاوز 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 1st September 2018, 12:40 PM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

نئی دہلی یکم ستمبر (ایس اون یوز؍آئی این ایس انڈیا)قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک کی زیادہ تر ریاستوں میں پٹرول کی قیمتیں آج سب سے اونچی سطح پر پہنچ گئیں اور ڈیزل بھی نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔ خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے اور ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر گرنے کی وجہ سے دونوں طرح کے ایندھنوں کی قیمتوں میں مسلسل چھٹے دن اضافہ دیکھنے کو ملا۔

ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے ملی اطلاع کے مطابق چار میٹرو شہروں دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں جمعہ کو تیل کی قیمتیں 21 سے 23 پیسے فی لیٹر کے درمیان بڑھادی گئیں جو اس سال 9جولائی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔ ڈیزل کی قیمتوں میں 28 سے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا جو اس سال 18 مئی کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

دہلی میں پٹرول 22 پیسے مہنگا ئی کے ساتھ 52ء 78 روپے فی لیٹر فروخت ہوا۔ اس سے قبل اس کی سب سے اونچی سطح 43ء 78 روپے فی لیٹر تھا۔ یہاں ڈیزل کی قیمتیں بھی 29 پیسے کیاضافے کے ساتھ یہ 21ء 70 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئیں۔ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ملک کی راجدھانی دہلی میں ڈیزل 70 روپے فی لیٹر کی سب سے اونچی سطح پر پہنچا ہو۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو:آر ایس ایس پرچارک تربیتی کیمپ میں امیت شاہ کی شرکت۔ سرخ دہشت گردی ، رام مندر، سبریملا اور انتخابات پر ہوئی خاص بات چیت

ملک کی مختلف ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کی مصروفیت کے باوجود بی جے پی کے صدر امیت شاہ نے منگلورو میں آر ایس ایس ’ پرچارکوں‘ کے لئے منعقدہ 6 روزہ تربیتی کیمپ کے اختتام سے ایک دن پہلے ’سنگھ نکیتن‘ میں پہنچ نے کے لئے وقت نکالااور تربیتی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔

جعلی ڈگری کے ذریعہ دہلی یونیورسٹی میں داخلے کا معاملہ ڈوسو صدر انکت اے بی وی پی سے برطرف

اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) نے جعلی ڈگری تنازعہ کی وجہ سے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈوسو) کے صدر انکت بسویا کو عہدہ سے استعفیٰ دینے کے ساتھ ہی انکوائری مکمل ہونے تک تنظیم سے برطرف کردیا ہے۔

مختارعباس نقوی نے کیا ہندوستان کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں ہنر ہاٹ کا افتتاح

اقلیتی امورکے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج نئی دہلی کے پرگتی میدان میں ہندوستان کے بین الاقوامی تجارتی میلے میں ہنرہاٹ کا افتتاح کیاہے۔جوکاریگروں اور دستکاروں کوبااختیار بنانے کے لیے ایک معتبربرانڈبن گیاہے۔ ہنرہاٹ کااہتمام14 نومبر سے 27 نومبر 2018 کے دوران کیا جارہا ...

بھارت۔ تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم تائیپی میں شروع 

vایم ایس ایم ای کے سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار پانڈا 13 سے 17 نومبر 2018 تک چلنے والے بھارت 150 تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم کے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ فورم میں کل اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ بھارت میں ایم ایس ایم ای کی پوزیشن کلیدی اہمیت کی حامل ہے

گری راج سنگھ کے ہاتھوں ایم ایس ایم ای کے پویلین کاافتتاح

ایم ایس ایم ای کے وزیر مملکت گری راج سنگھ نے آج نئی دہلی میں 38 ویں بھارت۔بین الاقوامی تجارتی میلے (آئی آئی ٹی ایف) میں ایم ایس ایم ای کے پویلین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ معیاری سازوسامان کی تیاری اور گاوؤں کی صنعتوں کی جامع ترقی ملک کی ترقی میں ...

ریرا صنعت میں مثبت تبدیلی پیدا کررہا ہے:ہردیپ سنگھ پوری 

ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ ریرا (آر ای آر اے) کے اس نئے دور میں ہم صنعت میں مثبت تبدیلی کا مشاہدہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریرا کے نفاذ کے دوسرے سال میں مجھے خوشی ہے کہ 6 شمال مشرقی ریاستوں اور مغربی بنگال کو چھوڑ کر تمام ...

بھٹکل میں والوو بس کی درخت سے ٹکر؛ ٹہنی گرکر بس کے اندر گھس گئی؛ایک کی موقع پر موت

مینگلور سے مسافروں کو بھر کر بھٹکل بس اسٹائنڈ پر اُتارنے کے بعد والوو بس کو  ڈپو میں لے جانے کے دوران  ساگر روڈ پر  واقع ایک درخت کی ٹہنی سے ٹکراجانے کے نتیجے میں  بس کنڈیکٹر کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جس کی شناخت پنچیّا مٹاپتی (35) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بھارت۔ تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم تائیپی میں شروع 

vایم ایس ایم ای کے سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار پانڈا 13 سے 17 نومبر 2018 تک چلنے والے بھارت 150 تائیوان ایس ایم ای ترقیاتی فورم کے اجلاس میں بھارتی وفد کی قیادت کررہے ہیں۔ فورم میں کل اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر پانڈا نے کہا کہ بھارت میں ایم ایس ایم ای کی پوزیشن کلیدی اہمیت کی حامل ہے

کل جمعہ کو کاروار میں ہوگا جائیداد کی رجسٹریشن اور اسٹامپنگ سہولیات سے لیس کاویری آن لائن خدمات کا افتتاح

رجسٹریشن اینڈ اسٹامپ محکمہ کے عوامی معاون منصوبے ’’کاویری آن لائن خدمات ‘‘ کا 16نومبر بروز جمعہ کو باقاعدگی کے ساتھ افتتاح کئے جانے کا ضلع نگراں کاروزیر اور وزیر برائے تحصیل آر وی دیش پانڈے نے اعلان کیا۔

مالیگاؤں ۲۰۰۸ بم دھماکہ معاملہ ؛ پیر کو سپریم کورٹ میں کرنل پروہیت کی عرضداشت پر سماعت متوقع، جمعیۃ علماء مداخلت کرنے تیار

مالیگاؤں ۲۰۰۸ ء بم دھماکہ معاملے کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر و دیگر بھگواء ملزمین کی جانب سے سرکاری گواہوں کی تفصیلات طلب کرنے والی عرضداشت کی آج قومی تفتیشی ایجنسی NIAنے شدید مخالفت کی اور عدالت میں دو صفحات پر مشتمل تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا کہ گواہوں کے ناموں ...

ٹھیک کہہ رہے ہیں آفریدی، وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے، کشمیر کیا سنبھالیں گے: آفریدی کی ٹویٹ پر راجناتھ سنگھ نے کیا اپنا ردعمل

کشمیر پر اپنی رائے رکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر تیکھی تنقید کا شکار ہو رہے پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کے بیان پر اب وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے آفریدی کے بیان پر طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹھیک کہہ رہے ہیں، وہ پاکستان نہیں سنبھال پا رہے ہیں تو ...