بی جے پی دھرم کے نام پر انتخاب لڑیں گے تو ہم ترقی کے نام پر سامنا کریں گے: آر وی دیشپانڈے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th January 2018, 9:14 PM | ساحلی خبریں |

کاروار، 19جنوری (ایس او نیوز) وزیر بھاری صنعت و ضلع انچار ج مسٹر آر وی دیشپانڈے کا کہنا ہے کہ بی جے پی والے دھرم کے نام پر انتخاب لڑیں گے تو کانگریس والے ترقی کے نام پر انتخابات کا سامنا کریں گے ۔

انہوں نے کہاکہ ان کی حکومت نے ریاست میں بہت زیادہ تعمیرو ترقی کا کام کیا ہے اور اسی کی بنیا دپروہ انتخابی میدان میں اتریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ دھرم کے نام پر منافرت پھیلانے کا کام درست نہیں ہے۔انسان کو راکھشس بن کرنہیں انسان بن کر جینا چاہیے۔صرف امن اور بھائی چارگی سے ہی ترقی کرنا ممکن ہوتا ہے۔

دیشپانڈے نے کہا کہ کچھ لوگ فرقہ وارانہ فساد کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن فرقہ وارانہ فساد سے مجھے یا یڈی یورپا کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا،بلکہ ایسے فسادات سے صرف عوام کا نقصان کا نقصان ہوتا ہے ۔ اس لئے سیاستدانوں کو اس کا احساس رہنا چاہیے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...